# TrendingDisabled Society | اپاہج سماج

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر

The importance of Pakistan independence Day.

Untold Highlights
  • Pakistan ka mtlb kya La Ilaha Ilalah.
  • Pakistan is our precious asset.
  • Pakistan is the name of peace and brotherhood.

(Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر)-پھر ولولہ ہے شور ہے ، جشن آزادی کے اطوار ہی کچھ اور ہیں.ابھی چند روز بعد تحتر برس کا ہوجائے گا یہ ملک نامدار اور ہمارہ رب سے کیا ہوا وعدہ بھی۔اس وعدے کا بھی خیال ہے یا آج پھر سے یادہانی کروائی جائے۔چوہدری رحمت علی کے تخلیق کردہ اسم “پاکستان” کو جب منظوری سے نوازہ گیا تھا ، اس وقت مومنوں کا جوش و ولولہ قابل دید تھا ۔کیونکر نہ ہوتا ہم اسم ہی سے پاک قرار دے دیے گئے تھے۔ گم نام اشخاص کو ایک مکمل شناخت معیسر آرہی تھی اور وہ شناخت الم پاکستان کے ماتحت تھی.اصغر سودائی کالج میں زیر تعلیم تھے ، یک لخت کسی ہندو کی آواز ان کی سماعت سے ٹکرائی “پاکستان کا مطلب کیا” اور اضغر چگتائی کے قلب نے لسان کے ذریعے بے ساختہ صدا دی تھی کہ “لاالہ الااللہ ” پس اسی وقت سے ہندوستان کے طول وعرض میں یہ نعرہ معقول ہوگیا تھا ۔اور جب مکمل لگایا جاتا تو یوں لگایا جاتا “پاکستان کا مطلب کیا ٫ لا الہ الااللہ ، قانون شہادت کیا ہوگا ، محمد رسوللہ صلی اللہ علیہ وسلم ” اسی نعرے کے ذریعے سے ہم نے اپنے رب سے ایک عہد کیا تھا کہ یہاں لا الہ الااللہ کا نفاذ ہوگ۔

میرا دل تیری محبت کا ہے جاں بخش دیار

میرا سینہ تیری حرمت کا ہے سنگین حصار

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر

آج اس وطن عزیر ، ملک نامدار ، وہ زمین کے جس کے حصول میں ۳۰ لاکھ مجاہدین کا سیال سرف ہوا ہے ، وہ زمین کے جسے قیام میں لانے سے مقصود فقط اس ذات ذوالجلال کے احکامات کی بجا آواری تھی ۔آج جب اس ملک کے متعلق ، اسی ملک کے باسیوں کو یہ کہتے تکتی ہوں کہ ” آزاد ہی نہ ہوتے تو بہتر ہوتا” تو یقین جانیے سینہ کٹ کے رہ جاتا ہے جی چاہتا ہے انہیں چوک پہ تمام حب الوطنوں کے مقابل لے جاؤں اور انہیں کہوں کہ ان غداروں پہ بندوق تانے کھڑے رہیں اور انہیں کہیں گر تم نے مسجد کی جانب قدم بڑھایا تو یہ گولی تمھارے سینے میں اتار دی جائے گی۔پھر ان کو اپنے جذبہ ایمانی کے سبب تڑپتہ ملاحظہ کریں اور فلک شگاف قہقہے لگائیں تصور تو کریں ، کس قدر کرب ناک ہو گا وہ دور ، کس قدر حساس غور تو کریں ذرا اپنی باتوں پہ ، خیالوں پہ ، ہاں ہم تمام اس بات سے آشناء ہیں کہ یہ ملک ، اس کے باسی کٹھن وقت سے دوچار ہیں مسلم امہ فتنہ انگیزی کی زبردست چالوں کی شکار ہے مگر کیا یہ کہنا درست ہے کہ پاکستان وجود ہی میں نہ آتا تو درست تھا ؟ نہیں قطعی نہیں یہ ناشکری ہے اس رب العالمین کی اس عظیم نعمت کی جو اس نے ہمارے آباء کو ستائس رمضان المبارک کو عطا کی تھی یوم آزادی کا روز ہمیں یوم تشکر کے طور پہ منانا چاہئے اور یقین جانئے یقین جانئے یہ دن فقط ناچ گانے ، ہلا گلا ، شگل مستی کی خاطر نہیں ، یہ دن اپنی جبینوں کو سجدہ زیر کرنے کا ہےان اعمال کو پختا کرنے کا دن ہے کہ جن کے عوض ہم اس ملک کو انگریزوں کی میلی نگاہوں سے بچا لے آئے تھے۔یہاں ہم اپنی عبادات کی خاطر ، اپنے جذبائے ایمانی کی خاطر آئے تھے وگرنہ ناچ گانے کی اجازت تو غالباً برصغیر ہی میں حاصل تھی۔ اور جو اشخاص یہ کہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں کہ پاکستان کا وجود بے نفع بخش ہے تو انہیں اپنے اعمال و ایمان کا محاصرہ کرنے کی اشد حاجت ہے۔مگر ناجانے کیوں کہ مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یم اظہار کرنا نہیں جانتے۔یا یہ کہہ لیجئے کہ ہم یہ ازبر کرنا ہی نہیں چاھتے کہ اس معطر مٹی کو ہماری محبت ، ہماری مروت کی ضرورت ہے۔۔۔ یہی کند ذہن لوگ جب ملک سے باہر جاتے ہیں تو بڑھ چڑھ کے ملک کی برائیاں بیان کرنے کے درپے ہوتے ہیں ایک سے ایک خوبیاں بیان کررہے ہوتے ہیں بلکہ وہ ، وہ خصائص بیان کیے جاتے ہیں کہ جن کا شائبہ بھی اس ملک میں نہ گزارہ ہواور جب یہاں موجود ہوتے ہیں تو نقطہ چینی کے علاوہ ان کے قریں کوئی کام اہم نہیں ہوتا یاد رکھئے گا محبت خدا سے ہو ، وطن سے ہو یا اس کی تخلیق سے جب تلک اعمال کے ذریعے ظاہر نہ کی جائے کوئی معنی نہیں رکھتی اور چودہ اگست کہ اس دن ہماری مصروفیات کیا ہوتی ہیں گاڑی میں براجمان ہوکہ ، کانوں میں سیسہ انڈیلتی موسیقی کی دھن لگا کہ ایک لمبی مسافت طے کرنا کس کی خاطر۔۔۔فقط اپنے تفریح کی خاطرملک کو آپ کی موسیقی کی حاجت نہیں ہے ۔۔۔خدارہ سمجھیں اس بات کوملک کو آپ کی راست گوئی کی حاجت ہے ملک کو اس بات کی حاجت ہے کہ آپ اس پہ اپنی جان بھلے ہی نچھاور نہ کریں چونکہ تن من وارنے والے بہت مگر اپنے ملک کے مثبت پkہلو کو عیاں کریں کسی غیر ملکی پہ نہیں ۔۔۔بذات خود خود پہ چونکہ آپ کو مثبتیت کی ضرورت ہے ، اس وطن عزیز کو مثبتیت کی حاجت ہے امریکا کو نہیں۔

آئیں اس برس جشن آزادی ، یوم تشکر کی صورت بجا لاتے ہیں ترک کرتے ہیں یہ طنز و تضحیک ، تہتر برس قبل اپنے رب اور اس کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم سے کیے گئے عہد کی پاس رکھتے ہیںبلا الہ الااللہ محمد رسول اللہ کا نفاذ کرتے ہیں اس وطن عزیز میں اس وطن میں اپنی مروت و محبت کے رنگ دھنک کی مانند بھر دیتے ہیں ، اس قابل ہوجاتے ہیں کہ متفق و متحد ہو کہ یہ صدا لگائیں کہ “جشن آزادی مبارک۔

Independence Day of Pakistan 2020 | یوم تشکر

Ayesha Siddiqui (Writer)

Urdu Article | Untold Stories | about Independence day of Pakistan.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.