- story of encouragment.
- i am Amber Fatima, a proud writer.
- Amber Fatima, a writer, a inspiration.
(I am Amber | میں امبر فاطمہ)- میرا نام میری پہچان. اللہ تبارک و تعالیٰ نے مجھے آج جس مقام سے نوازا ہے وہ مقام سب سے بلند نظر آتا ہے…. بات کچھ یوں ہے کہ میں سمجھتی ہوں جو شخص خود کو پہچان لے، اپنی صلاحیتوں کو سمجھ لے، اسے اگر دنیا مقام نہ بھی دے پھر بھی اسکا مقام سب سے بلند ہوتا ہے اور میرا تخیل مجھے اس نظر سے ہی بلند مقام دیتا ہے
دیوان بے خودی میں مست نظر کا روبرو ہونا
کجا ہے زندگی تیری کا یوں بے خبر ہونا
مقام پادشاہی کو نہیں دیکھا نہیں سمجھا
تو کیا سمجھا محض اتنا کہ کس وقت در بدر ہونا
ہے سب سے منفرد اورشوخ تیرا انداز بیاں آیت
تجھے اپنی قدر ہونا تجھے اپنی فکر ہونا
I am Amber | میں امبر فاطمہ
اردو مصنفہ اور شاعرہ کے طور پر میں نے اپنی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے سفر کا آغاز اس پلیٹ فارم سے کیا جس پہ اج اپنا تعارف کرواتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے.. ایک لمبے عرصے سے مجھے ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت محسوس ہوتی تھی جس پر میں اپنے خیالات کا اظہار برملا کر سکوں… میں سب سے پہلے اس ویب سائٹ کے بنانے والے کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کی وجہ سے مجھے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملا اور مجھے خود پر اتنا کونفیڈینس ہوا کہ میں ایک لکھاری کے طور پر دنیا کا سامنا کر سکتی ہوں. میرے سفر کا آغاز میٹرک کا امتحان دینے کے بید ہوا جب مجھے عمیرہ احمد کے لکھے گئے ناول “مصحف” کو پڑھنے کا. موقع ملا… ناول میں موجود کجھ سطروں نے میرے ضمیر کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا اور مجھے یہ سوچنے پہ مجبور کیا کہ میں کیا ہوں…میرے آئیڈیل کے طور پر میرے تخیل کے دائرے میں آنے والی شخصیت اقبال تھی… جن کی پیروی کرتے ہوئے وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنی سوچ کے گرداب کو مزید گہرا کیا…میں سمجھتی ہوں کہ جیسے اقبال کے نزدیک مولانا روم ان کے روھانی راہنما تھے اسی طرح میرے نزدیک میرے روحانی استاد محترم علامہ محمد اقبال ہیں.. انکے الفاظ کی جھلک کو وقت کے ساتھ خود میں پیدا ہوتے دیکھنا میری زندگی کے اہم واقعات میں سے ہے..
بیان بے زبانی میں، مقام زندگانی میں
اسی مرکز کے داءرے کو بڑھتے میں نے دیکھا ہے
میں ایک کیمیکل سائنسز کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی ایک عام سی لڑکی ہوں جسے خود کو سمجھنے کے لیے. ابھی بہت سے مراحل سے سلسلہ وار گزرنا ہے. میں اپنی تالیفات میں غلطیوں کو درست کرنے اور انہیں ماننے کا حوصلہ رکھتی ہوں اور چاہتی ہون کہ مجھے بتایا جاۓکہ میری لکھاوٹ میں کہاں کس جگہ کون سے غلطیاں ہیں تا کہ میں خود کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر سکوں. میرا خود کو اس پلیٹ فارم میں متعارف کرانے کا پہلا مقصد یہی تھا کہ یہاں موجود تمام لکھاری مجھے یہ بتا سکیں میرے الفاظ عام انسان کے زہنوں میں پہ اثر انداز ہونے کا ہنر رکھتے ہیں یا محض باتیں معلوم ہوتی ہیں. میری آپ سب سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیں کہ آپ کس نظر سے ان الفاظ کو پڑھ پاتے ہیں اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کا حامی و ناصر ہو. جزاک اللہ
I am Amber | میں امبر فاطمہ
Amber Fatima (writer)Urdu Article | Untold Stories | about Amber Fatima.