Politics | سیاست

How to eliminate Commission | کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے

A dark side of Pakistani politics.

Untold Highlights
  • Political system of Pakistan.
  • We want an end to the commission system.
  • Pakistan's problems end with a failed commission.

( How to eliminate Commission | کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے)-ہمارے ملک میں ہر واقعے پر سچ جاننے کے لیے کمیشن بنانے کا رواج عام ہے، دوائیوں کا بحران ہو ، آٹے کا بحران ہو، چینی کا بحران یا پیٹرول کی کمی کا بحران، حکومت کی جانب سے فوری تحقیقات کا اعلان اور اس پر کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا جاتا ہے، کمیشن پارلیمانی ہو یا عدالتی، پہلے تو ایسے کمیشن سیاسی بیانات کی نظر ہو جاتے ہیں، پھر اس کے ممبران کی تعیناتی ایک مرحلہ ہوتی ہے ، حکومت اور اپوزیشن دونوں چاہتی ہیں کہ ان کی مرضی کے لوگ ایسے کمیشن میں شامل ہوں اور دونوں فریق اپنے اپنے مطلب کی رپورٹ بنوانا چاہتے ہیں تاکہ ایک دوسرے کو نیچا دکھایا جاسکے، پھر بادلنخواستہ اگر کمیشن رپورٹ اپنی مرضی سے بنا بھی دی جائے تو اس کو منظر عام پر نہیں لایا جاتا ، اور بل فرض محال رپورٹ منظر عام پر لانی پڑ جائے تو اس پر عمل نہ کرنے کے حیلے بہانے بنائے جاتے ہیں ، کیونکہ ایسے بحران میں لازمی حکومتی مافیہ ملوث ہوتی ہے یا انھیں حکومت کی سرپرستی شامل ہوتی ہے، کہا جاسکتا ہے کہ مافیہ ہر حکومت کا حصہ ہوتی ہیں۔

How to eliminate Commission | کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے

وہ کسی پارٹی کا حصہ نہیں ہوتیں لیکن ہر حکومت ان کو تحفظ دیتی ہے، موجودہ حکومتی دور میں دوائیوں کا بحران پیدا کیا گیا، حکومتی وزیر عامر کیانی اس میں ملوث پائے گئے، کمیشن بنا، عامر کیانی کو صحت کی وزارت سے ہٹا کر حکومتی پارٹی کا عہدہ دے دیا گیا، آٹے کے بحران کا زمہ دار حکومتی وزیر خسرو بختیار نکلا، اسے ایک وزارت سے ہٹا کر دوسری وزارت دے دی گئی، چینی کے بحران کی رپورٹ بنی، زمہ دار جہانگیر ترین، بجائے گرفتار کرنے کے ملک سے فرار بھی حکومت نےکرایا، پیٹرول بحران پیدا کیا گیا، کمیشن کی رپورٹ میں ذمہدار پیٹرولیم کا مشیر ندیم بابر آج بھی اپنے عہدے پر براجمان ہے، عوام مہنگائی کے طوفان میں پس رہی ہے اور مافیہ عیش کر رہا ہے، یہ کہانیاں صرف موجودہ حکمرانوں کی ہی نہیں ماضی میں بھی ایسے ہی لوگ حکومتوں میں شامل ہو کر عوام کو لوٹتے رہے ہیں، اب عوام کو بھی سوچنا پڑے گا کہ ان سے کیسے نمٹا جائے، عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے کہ ایسے لوگوں کو ایسی نام نہاد سیاسی پارٹیوں کو رد کریں،لیکن یہاں بھی عوام ایک مجبور تماشائی بن جاتی ہے، عوام کا ووٹ چوری کرلیاجاتا ہے ، دودھ کی رکھوالی کے لیے بھی بلے کو زمہ داری دے دی جاتی ہے، ہر سیاسی پارٹی اب عوام کے مسائل کو حل کرنے سے زیادہ ان قوتوں کے مفادات کا خیال رکھتے ہیں جن سے ان کو حکومتوں میں آنے کی راہ مل سکے۔

آئین پاکستان کی پاسداری کا شور کر کے پاکستان کا ہر ادارہ آئین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، اگر ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے تو کسی بھی بحران پر کمیشن بنانے کی ضرورت نہ ہو، ہر ادارہ اپنی آئینی زمہ داری پوری کرے تو جرم کا تصور ہی ختم ہو جائے اور ہمارا ملک واقعی مدینے کی ریاست بن جائے۔

How to eliminate Commission | کمیشن پر کمیشن، حل کیا ہے

Naeem Ud Din Farooqui (Writer)

The Reality behind Pakistani “commission” plan.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.