Bitter Truth | تلخ حقیقت

Health Effect of Tobacco | بے شرم سگریٹ

Smoking kills.

Untold Highlights
  • A cigarette a day keeps the doctor in pay.
  • Smokers don’t grow old…they die young.
  • Smoking: It ruins your life, her life, and their lives.

(Health Effect of Tobacco | بے شرم سگریٹ)- تمباکو نوشی کے مضر صحت اثرات سے پوری دنیا بہت اچھی طرح سے واقف ہے. اور اسلام میں اسکی ممانعت ہے یا اجازت یہ اک الگ بحث ہے. ان موضوعات پر بہت کچھ لکھا, پڑھا اور سنا جا چکا ہے لیکن آج میں سگریٹ سے جڑے کچھ رویوں کو لکھنا چاہتی ہوں.ہمارے معاشرے میں سگریٹ کو کہیں بھی برائی نہیں سمجھا جاتا.سگریٹ نوشوں کی اگر درجہ بندی کی جائےتو اک قسم ایسی ہوگی جس میں سگریٹ نوش کو سگریٹ کے آگے کچھ نظر ہی نہیں آتا. چند مہینوں کا بچہ اپنے پاس بیٹھا کر یہ سگریٹ کا دھواں زور و شور سے اڑاتے ہیں. اور انکے اندر یہ احساس تک نہیں رہتا کہ وہ اپنے ہی بچوں کو ہر سانس کے ساتَھ زہر دے رہے ہیں. یہاں تک کہ یہ بھی نہیں دیکھتے یہ لوگ اک حاملہ عورت انکے قریب بیٹھی ہے اور یہ اس زندگی کیلئے لمحہ بہ لمحہ خطرہ ہیں جس نے ابھی اس دنیا میں قدم بھی نہیں رکھا. انہیں محسوس ہی نہیں ہوتا کہ ان کی سگریٹ کا دھواں ان کے جان سے پیاروں کے لئے کس قدر اذیت کا باعث ہیں.انہیں تو بس اپنی سگریٹ سے مطلب ہوتا ہے یہ ہمیشہ ان کے ہاتھوں میں سلگتی رہنی چاہیے اور اگر کبھی انکی سگریٹ ختم ہو جائے یا انکو زبرستی روکا گیا ہو تو انکی حالت بھی نشے کے عادی شخص کی طرح بگڑنے لگتی ہے. غصہ کریں گے, چیخیں گے ,چلائیں گے اور تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سگریٹ انکے ہاتھ میں نہ آ جائے. ان کو زرا سی بھی شرم محسوس نہیں ہوتی جب یہ چھوٹے معصوم بچوں اور بچیوں کو دکانوں پر بھیج کر سگریٹ منگواتے ہیں.یہ کھلے عام معصوم بچوں کو نشے کی دعوت ہے لیکن یہ سگریٹ نوش کبھی نہیں مانے گے.آپ خود سوچیں ایک بچہ جس نے ہوش سمبھالتے ہی اپنے بڑوں کو سگریٹ کے دھوئیں اڑاتے دیکھا ہو بچپن سے اپنے باپ کے لئے وہ خریدتا رہا ہو اسے بڑے ہو کر سگریٹ کیا کسی بھی نشے میں کیسے برائی دکھائی دے گی؟؟؟؟ یہ لوگ خود اپنے ساتھ ساتھ اپنی اولادوں کی شخصیت کو بھی برباد کر رہے ہیں. والدین کی عادات ہمیشہ چاہتے یا نہ چاہتے ہوئے اولاد میں منتقل ہوتی ہی ہیں. یہ حضرات اس بات کو تسلیم نہیں کرتے اور وہی برائیاں جب اولاد دہراتی ہے تو یہ ان پر غصہ کرتے ہیں.اور کہتے ہیں اب تم ہمارے ساتھ مقابلہ کرو گے؟….یہ لوگ اپنی اور اپنے خاندان کی ضروریات پوری کرنے کے قابل نہیں ہوتے لیکن اپنے قیمتی سرمایے کو بڑی تسلی سے آگ لگاتے ہیں اور اس میں کسی قسم کی عار محسوس نہیں کرتے. چاہے ان کے پاس دو وقت کے کھانے کے پیسے ہوں یا نہ ہوں.

Health Effect of Tobacco | بے شرم سگریٹ

ان میں سے ایک قسم کے سگریٹ نوش آپ کو احساس والے بھی ملیں گے جو الگ ہو کر سگریٹ پیتے ہیں یہ لوگ کم از کم ان سے بہتر ہیں جو اپنے ساتھ اپنے اردگرد والوں کا بھی گلا گھونٹتے ہیں. ان لوگوں کے پاس اپنے لئے بہت سی وجوہات ہوتی ہیں سگریٹ کی حمایت میں. جو انہیں ازبر ہوتی ہیں. اور جب بھی کوئی انکو روکے تو ان وجوہات سے ہمیشہ اپنی سگریٹ کا دفع کر لیتے ہیں. مثلاً سگریٹ کے بغیر کھانا ہضم نہیں ہوتا, سر بھاری رہتا ہے, نہ پیوں تو طبیعت خراب ہو جاتی ہے. اپنے لیے انکے پاس ہزاروں بہانے ہوں گے. یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے نے خود کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہوئ ہے. ایک طبقہ ناکام عاشقوں کا ہے اور تو اور ہمارے معاشرے کے تمام ناکام عاشقوں کے پاس تو سگریٹ پینے کا سرٹیفکیٹ ہوتا ہے. میں نے سگریٹ کو اپنا ساتھی بنا لیا ہے یہ جملہ سننے میں اکثر آتا رہتا ہے. بیوی پسند نہ ہو, یا شوہر نے بے وفائی کی ہو علاج بس سگریٹ….یہ سگریٹ انہیں ہر رشتے ہر چیز سے زیادہ عزیز ہوتی جاتی ہے. یہ لوگ جان بوجھ کر خود کو اسکا عادی بناتے ہیں. کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ” غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے” لیکن یہ ڈرپوک لوگ سگریٹ میں راہ فرار پا لیتےہیں اور غم کی لذت کو محسوس کرنے سے محروم ہو جاتے ہیں.

اب ایک درجہ ایسے لوگوں کا ہے جو عقل و شعور رکھنے کے باوجود اسکا شکار رہتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جنکو دنیا کے کسی کام میں مزہ نہیں آتا تو انہیں پتا چلتا ہے کہ سگریٹ پینے میں کچھ دیر کے لئے لذت ملتی ہے اور پھر اس طرح انہیں لت لگ جاتی ہے اس لذت کی. یہ عیاش لوگ ہیں جتنا مرضی پیسہ اس میں لگا لیں انکو فرق نہیں پڑتا.کسی بھی سگریٹ نوش کے عزیز و اوقارب جو شعور رکھتے ہیں ان کے لئے ہر پل اپنے پیارے کو اپنی آنکھوں سے برباد ہوتے دیکھنا کس قدر تکلیف دہ ہوتا یے …بہت سے لوگ چاہ کر بھی کچھ کر نہیں پاتے. اور یہ بے بسی اذیت ناک ہوتی یے. ان رشتوں کو وہ چھوڑ نہیں سکتے اور ساتھ میں ہر پل اذیت ہوتی ہے اور انہیں وہ سہنی ہوتی یے.اور جب وہ سگریٹ نوش کو کبھی روکنےکی کوشش کرتے تو یہ کہتے ہیں کہ میں تو چھوڑتا ہوں لیکن یہ بے شرم سگریٹ مجھ سے چھوٹتی نہیں ہے. اگر انکو سمجھانے کی کوشش کی جائے تو یہ ایسے ظاہر کرتے ہیں کہ سگریٹ سب کچھ ان سے زبردستی کرواتی ہے ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے. شاید سب قصور اس بے شرم سگریٹ کے ہی ہیں. یہ بے غیرت سگریٹ نے انہیں اپنے آپ کو اور اپنےہر چاہنے والے کو اذیت دینا سکھا دیا ہے.اس نے ہم سے ہمارے رشتے چھین لئیے ہیں. اک سگریٹ نوش کی زندگی میں سگریٹ کے علاوہ کسی کی جیسے جگہ ہی نہیں رہتی.

تمباکو نوشی اک بگڑی ہوئی عادت ہے. جسے چھوڑنا کسی بھی شخص کے لیے کافی گراں ہے. لیکن اسے چھوڑنے کےلیے صرف اک فیصلے اور اس پے قائم رہنے کیلئے قوت ارادی کی ضرورت ہوتی ہے. اور میں سمجھتی ہوں کہ سگریٹ پینے والے تمام حضرات بہت ہی کمزور قوت ارادی کے مالک انسان ہیں بزدل لوگ ہیں یہ. ان میں حقیقت کا سامنا کرنے کا حوصلہ ہی نہیں ہوتا یہ اپنے حال کو سگریٹ کے دھویں میں دھندلا کر کے دیکھتے ہیں تاکہ یہ زندگی کے اصل چہروں کو پہچان نہ سکیں. اور مسلسل سگریٹ پینے سے جیسے ہونٹوں اور انگلیوں کی رنگت پیلی ہونے لگتی اسی طرح انکی سوچ اور سمجھ پر بھی زنگ لگنے لگتا ہے سگرٹ کی لذت میں انہیں یہ دکھائی ہی نہیں دیتا کہ کس طرح وہ ان کی شخصیت کو ورق ورق کر کے اڑا رہی ہے.ان تمام سگریٹ نوشوں میں اک چیز مشترک ہے یہ سب کے سب کسی صورت بھی سگریٹ نوشی کو برائی نہیں سمجھتے. جب تک غلط کو غلط نہ مانا جائے اصلاح ممکن ہی نہیں..

Health Effect of Tobacco | بے شرم سگریٹ

Zoha Altaf (writer)

Smoking is a silent killer for you and your family.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.