- A true friend never gets in your way unless you happen to be going down.
- A friend is one who knows you and loves you just the same.
- Of all possessions a friend is the most precious.
(Friendship for Lifetime | دوستی)- دوستی اک ایسا خالص جذبہ ہے جسے کوئی ایک نام نہیں دیا جا سکتا۔یہ زندگی کا ایک اہم جز ہے جس کے بغیر زندگی کی خوشیاں ادھُوری سی لگتی ہیں۔کہنے کو ہمارے پاس بہت سے رشتے ہوتے ہیں لیکن اس رشتے کی ہماری زندگی میں الگ جگہ ہوتی ہے جسے کوئی اور پُر نہیں کر سکتا۔اس لیے زندگی میں سچے دوست کا ہونا بہت ضروری ہے۔“کیونکہ سچا دوست کڑی دھوپ میں چھاؤں جیسا ہوتا ہے۔”جب ہمیں کوئی ایسی مشکل پیش آتی ہے جسے ہم اپنے ماں باپ سے بھی شیئر نہیں کر سکتے تو اس وقت سچا دوست ہمارے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔دوست ہمیں مایوسی اور تنہائی کی تکلیف سے بچانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔بہت سے لوگ اپنی خوشی اور غم کو اپنے دوست سے شیئر کرتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر وہ سب کچھ ادھورا سمجھتے ہیں۔
دوستی کسی کے ساتھ بھی ہو سکتی ہے اس کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہوتی۔جس انسان سے ہماری ذہنی ہم آہنگی ہو وہ اچھا دوست ثابت ہو سکتا ہے۔ایک اچھا دوست بغیر کسی فائدے کے ہمارا ساتھ دیتا ہے ہمیں جب اُس کی ضرورت پڑتی ہے تو وہ موجود ہوتا ہے۔اگر کہیں ہم غلطی پر ہوں تو بجائے طنز کرنے کے غلطی درست کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔اور ضرورت پڑنے پر جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتا۔کہنے کو ہماری زندگی میں بہت سارے دوست ہوتے ہیں جو بظاھر تو یہی باور کرواتے ہیں کہ وہ ہمارے دوست ہے لیکن ضرورت پڑنے پہ ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ “دوست کو کھونے سے جو تکلیف اور اذیت ملتی ہے اُس سے چھٹکارا حاصل کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔”
Friendship for Lifetime | دوستی
لیکن حقیقی دوست تو کوئی ایک دو ہی ہوتے ہیں جو تا عُمر ہمارا ساتھ نبھاتے ہیں۔حالات چاہے کیسے بھی ہوں ہمارا ساتھ نہیں چھوڑتے۔دوستی کہیں نہ کہیں ایک نازک جذبہ بھی ہے جو اگر ایک بار ٹوٹ جائے تو دوبارہ ویسا جڑ نہیں سکتا۔لہٰذا اسے ٹوٹتے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے باقی اللہ کی رضا پہ چھوڑ دینا چاہیے۔کیونکہ جن لوگوں نے ساتھ رہنا ہوتا ہے وہ ہزار خامیوں کے بعد بھی ہمارے ساتھ رہتے ہیں مگر جن لوگوں نے جانا ہوتا ہے وہ ذرا سی بات کو وجہ بنا کر چھوڑ جاتے ہیں۔کچھ لوگ تو صرف ضرورت کے تحت ہمارے ساتھ ہوتے ہیں جہاں ضرورت ختم ہوئی سمجھو ساتھ ختم۔اللہ سے ہمیشہ ایسے لوگوں سے دور رہنے کی دعا مانگنی چاہیے کہ اللہ ہمیں ایسے لوگوں کے شر سے بچا کے رکھے۔کیونکہ کچھ لوگ اچھائی کا نقاب پہن کر ہمارے لیے برا سوچتے ہیں۔
ایک سچے دوست کی تلاش کرتے رہنا چاہیے اور جب ایسا دوست مل جائے تو اُسے زمانے کی بری نگاہ سے بچا کر رکھنا چاہیے کیونکہ نظر بھی بہت سی چیزیں تباہ کر دیتی ہے۔سچا دوست اللہ کی طرف سے انعام ہوتا ہے جس پر اللہ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔سچا دوست سیپ میں چھپے موتی جیسا ہوتا ہے۔جس کی پہچان ہر کسی کو نہیں ہوتی۔اور جو اس کی پہچان کر لیتا ہے وہ اس انمول ہیرے کو پا لیتا ہے۔
سیپ میں چھپا موتی جب پایا میں نے
زمانے کی بری نگاہ سے اُسے بچا کر رکھ لیا — ازخود
جو انسان دوستی کی قدر کرتا ہے وہ زندگی میں ہمیشہ خوش رہتا ہے۔تو دوستی کی قدر کرنا سیکھیں۔کیونکہ ان کے بغیر زندگی میں وہ رنگ نہیں ہوتے جو ان کے ہونے سے ہوتے ہیں۔
Friendship for Lifetime | دوستی
Khaliqa Jameel (Writer)Anything is possible when you have the right people there to support you.