- Information about snakes.
- some of the most dangerous snakes.
- the most poisonous snakes in the world.
( Five Largest Snakes in the World | دنیا کے پانچ سب سے بڑے سانپ)– آج ہم آپ کو دنیا کے سب سے بڑے سانپوں ے متعلق بتائیں گے۔ جو کہ اسی دنیا کے مخطلف کونوں میں موجود ہیں۔ یہ سانپ جہاں انسانوں کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں وہیں کئی جانور بھی ان کی زد میں آ کر اپنی زندگی ہار چکے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ کچھ سانپ تو اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ وہ پورے کہ پورےانسان کو ہی نگل جائیں۔
Black Mamba| نمبر 5: بلیک ممبا

پہلے جس سانپ کے متعلق آپ کو بتانے والے ہیں وہ بلیک ممبا ہے یہ سانپ زیادہ تر افریقہ میں پایا جاتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریبا سات سے آٹھ فٹ ہے۔ جب کہ اس نسل میں سے کچھ سانپ ایسے بھی ہیں جو کہ تقریباً 13 فٹ تک بھی لمبے ہوتے ہیں۔ اگر بات کی جائے ان سانپوں کی خصوصیت کے متعلق تو ان کی خصوصیات میں نہ صرف ان کی لمبائی شامل ہے بلکہ یہ سانپ غصہ کے بھی بہت تیز ہوتے ہیں اور دنیا کے تیز ترین سانپوں میں شمار ہوتے ہیں۔ان کے غصہ کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سانپ کبھی بھی کسی پر بھی بلا وجہ حملہ کر سکتے ہیں۔ اور جب یہ سانپ غصہ میں کسی پر حملہ کرتے ہیں تو یہ تقریباً پورے زمین سے اٹھ جاتے ہیں اور پھر پوری طاقت سے سامنے والے کو زیر کرتے ہیں۔ اس لیے ان سانپوں کو دنیا کے خطر ناک ترین سانپوں میں بھی شمار کیا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔
King Cobra | نمبر 4: کنگ کوبرا ۔

چوتھے نمبر پر آتا ہے۔ لیکن ان سانپوں کی نسل میں نر اور مادی کی لمبائی میں بھی خاصہ فرق دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس نسل کے نر سانپ لمبائی میں مادی سانپوں سے زیادہ لمبے ہوتے ہیں۔اس سانپ کی لمبائی تقریباً 18 فٹ ہے۔ اور اس نسل کے مادی سانپوں کی لمبائی اس سے قدرے کم ہے۔ ان سانپوں کا وزن تقریبا 9 سے دس کلو کے درمیان بتایا جاتا ہے۔ عمر کے حساب سے بھی یہ سانپ زیاد بڑے شمار کیے جاتے ہیں۔ ان سانپوں کی عمر 30 سال تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اگر اس سانپ کے خطرناک ہونے کی بات کی جائے تو یہ اگر کسی بھی انسان کو ڈس لے تو وہ پندرہ منٹ کے اندر اندر زندگی کی بازی ہار جاتا ہے
African Rock Python | نمبر 3:آفریقی راک پائتھونیہ
Five Largest Snakes in the World | دنیا کے پانچ سب سے بڑے سانپ

:آفریقی راک پائتھون بھی دنیا ہے سب سے بڑے سانپوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً سات میٹر یعنی 23 فٹ تک ہے۔ کچھ جگہوں پر اس کی لمبائی 8 میٹر بھی بتائی گئی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ ان سانپوں کا وزن 100 سے دو سو پاؤنڈز تک ہو سکتا ہے۔ یہ دنیا کا تیسرا بڑا جبکہ افریقہ کا پہلا بڑاسانپ کہلاتا ہے۔ یہ سانپ آج بھی افریقہ کے مخطلف علاقوں میں پائے جاتے ہیں۔ یہ سانپ اتنے زیادہ خطر ناک نہیں ہوتے بلکہ یہ زیادہ تر وقت اپنی رہائش گاہ میں ہی گزارتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر یہ شکاریوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں
Reticoland Python | نمبر 2: ریٹی کولیند پائتھون

اگر بات کی جائے دنیا کے لمبے ترین سانپوں کی تو ریٹی کولیند پائتھون اس لسٹ میں دوسرے نمبر پر آتا ہے۔ اس سانپ کی لمبائی تقریباً 32 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سانپ کا وزن 160 کلو گرام تک ہوتا ہے۔اور یہ سانپ باقی پائتھون سانپوں کی طرح۔انسانوں پر حملہ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ان سانپوں کی لمبائی اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ کوئی بھی عام انسان انہیں دیکھ لے تو گھبرائے بغیر نہیں رہ سکتا اور یہ انسانوں کی گھبراہٹ کا فائدہ اٹھا کر ان پر حملہ کر دیتے ہیں۔ یہ سانپ زیادہ تر جنوبی مشرقی ایشیا میں پائے جاتے ہیں۔ اگر یہ سانپ کسی بھی جانور پر حملہ کر دیں تو پھراس کا بچنا تو نا ممکن ہے۔
Green Anaconda | نمبر 1: سبز اینا کوڈا

اب ہم بات کریں گے دنیا کے سب سے بڑے سانپ کے متعلق جو اس وقت بھی جنوبی امریکہ کے دلدلی علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس سانپ کی لمبائی 33 فٹ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔لیکن ان سانپوں کی سب سے خاص بات ان کا وزن ہوتا ہے جو کہ تقریباً 500 پاؤنڈ کے لگ بھگ ہوتا ہے۔ اگر بات کی جائے ان کے نر اور مادی کے وزن کے متعلق تو نر اینا کوڈہ سانپ مادی سے وزن اور لمبائی دونوں میں چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان سانپوں کے متعلق ایک اور بات بھی خاصی مشہور ہے کہ انہیں اگر خوراک نہ ملے تو یہ اپنے ہی بچوں کو کھا جاتے ہیں۔ ان کی اس حرکت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ جذبات سے عاری نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان سانپوں کی عمر دس سال ریکارڈ کی گئی ہے۔ لیکن اگر ان سانپوں کو پکڑ کر اپنے پاس رکھ لیاجائے یعنی قید کی زندگی میں رہتے ہوئے یہ لوگ 30 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں
Five Largest Snakes in the World | دنیا کے پانچ سب سے بڑے سانپ
Mehar Fatima (Editor)We strive to provide you with informative articles. And this is also a part of that effort.
article description
Creativity - 65%
Impression - 45%
Text Quality - 55%
Research - 90%
Readability - 85%
68%
Content quality
Your feedback can build our confidence and enhance the writing skills of our writers.