All About Islam — انسان اور اسلام
Trending

FINAL DESTINATION | سنگِ میل

Relationship with Allah.

Untold Highlights
  • Peace is only in the Quran.
  • We have to understand the real purpose of life.
  • May Allah guide us all.

(FINAL DESTINATION | سنگِ میل)-زندگی کے ہر موڑ پے ایسا لگتا تھا کے سب کچھ ہمیشہ کے لیے ایسا ہی رہنا ہے۔مگر جب زندگی کی اصل حقیقت کو سمجھنے لگی تو ایک دم سے سب کچھ بدلنے لگا ہر ایک چیز کو ایک نئے زاویے سے دیکھنا شروع کر دیا۔لیکن شاید یہ جوانی مرحلہ ہی ایسا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ جوش اور امنگ جیسے جذبے پروان چڑھتے ہیں۔ انسان بس اپنی دھن میں رہتا ہے زندگی کی حقیقت کو تو کبھی سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔اصل مقصد تو جیسے یاد ہی نہیں رہا ۔ زندگی میں کچھ ایسے لمحات اتے ہیں کے ہر ایک سے دل اُکھتا جاتا ہے کچھ بھی اچھا نہیں لگتا ایک ایک منٹ صدیوں برابر لگتا ہے ۔ روح بے چین سی لگتی ہے ۔ دل یہی چاہتا کے بس کوئی دھیرے سے آنکھوں پے ہاتھ پھرے۔اور کہے

(إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)

کبھی سوچا ہے ایسا کب ہوتا ۔ جب انسان اپنی دنیاوی زندگی کو ہی سب کچھ سمجھ لیتا ٫زندگی کی رنگینیوں میں مگن ہو کے رہ جاتا اور اپنے نفس کو پوجتا ہے ۔یہ بھول جاتا ہے یہ دنیا فانی ہے کچھ بھی باقی نہیں رہے گا یہ حُسن ،جوانی دولت تو پھر اے انسان تھجے غرور کس بات کا ۔یہ زِندگی تو بس اذان سے لے کر نماز تک کا سفر ہے ۔جب انسان پیدا ہوتا ہے تو اس کے کان میں اذان دی جاتی ہے اور موت کے وقت اس اذان کی نماز ادا کی جاتی ہے بس یہی زندگی ہے اور ہم کیا کیا سوچتے ہیں کہ زندگی ایسی ہونی چاہیے ابھی یہ کرنا وہ کرنا کبھی سوچا ہے کے اگلے لمحے ہم اس دنیا میں ہوں گے بھی کے نہیں ۔ اپنے ساتھ اس فانی دنیا سے کیا لے کر جا رہے ۔

ہماری زندگی میں کچھ تو ایسا ہوا ہو گا نہ جس نے ہماری معصومیت،چہچہاہٹ ہمارا بچپنا سب چین لیا۔ ہماری رُوح اضطراب کی حالت میں ہوتی ۔سکون کی کی تلاش میں ہوتی لیکن وہ سکون وہ چین شاید دنیا کی رنگینیوں میں کھو چکا ہوتا ہے ۔

میں اکثر سوچتی تھی کے ۔۔۔۔

مرے ساتھ ہی ایسا کیوں ؟

کیا اللہ کو مجھ سے محبّت نہیں؟

دن گزارنے مشکل ہو رہے ۔تھے آنسو تھے کے روکنے کا نام ہے نہیں لے رہے تھے ۔لیکن پھر ایک دن قرآن کی ایک آیت پر نظر جیسے جم سی گئی یوں تو ویسے بھی قرآن کی تلاوت کرتی تھی لیکن کبھی قرآن کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی ۔

(اَلَا بِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوۡبُ)

خبر دار ہوجاؤ اللہ ہی کے ذکر میں دلوں کا سکون ہے ۔

۔ (سورۂ رعد آیت ۲۸)

اُس دِن یہ بات ذہن نشین ہوئی سکون تو قرآن میں ہے اور ہم دنیا میں اِدھر اُدھر بیٹھکتے پھر رہے ۔کس کی تلاش میں سکون کی ۔لوگوں سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں اگر یہی اُمید اور یقین اللّٰہ کی ذات پر کیا ہوتا تو یقیناً دل کبھی بھی اضطرابی حالت کا شکار نہیں ہوتا ۔ انسان تو ہے ہے لالچی اتنی نعمتیں ہونے کے باوجود بھی شُکر نہیں ادا کرتا ۔ پھر اپنی نہ شکری پے رونا آتا تھا ۔اللہ تو اپنے بندے سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے وہ کیسے اپنے بندے کو تکلیف میں دیکھ سکتا ۔دراصل اللّٰہ جس بندے کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتا ہے وہ اسے توڑتا ہے پھر بار بار توڑتا ہے ۔ وہ ایسے کسی ایسے شخص يا چیز کی محبّت میں ڈال دیتا ہے کے کو لا حاصل ہو اُسکی دل کو پھر اپنے لیے خاص کر لیتا ہے ۔دن گزرتے گئے قرآن کو پڑھنے اور سمجھنے میں مزید تڑپ پیدا ہوتی گئی۔قرآن تو نورِ ہے یہ نورِ جس کے دل میں داخل ہو گیا اُسکی حیات سنوار گئی۔مجھے یوں محسوس ہونے لگا میں تو اپنی زندگی کے کئی سال غفلت میں گزار دیے حضرت محمد کی بات ذہن میں آئی ۔ حضور اکرم ﷺ فرماتے ہیں ( جو وقت بغیر ذکرِ الٰہی کے خالی گزر گیا بروزِ قیامت وہی ساعت حسرت کا موجب بنے گا۔)

FINAL DESTINATION | سنگِ میل

قیامت کا وہ منظر کیسا ہو گا جب ہر کوئی نفسی، نفسی پکارے گا ۔ پھر کوئی پُکار سننے والا نہیں ہو گا ۔پھر اللہ پکارے گا بتا مرے بندے کون ہے تیرا مرے سوا ۔ دل پہ ایک عجیب سی کیفیت طاری ہونے لگی ۔آنسو تھے کے روکنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے دل پکارے جا رہا تھا اللّٰہ رحم ،اللّٰہ رحم ،اللّٰہ رحم۔ پکارنے پر کوئی نہیں سنے گا اور پھر زبان سے جاری ہو گا کاش ایک دفعہ وہ زندگی ملے ۔لیکن ہتھیلیاں خالی ہو گی۔ پھر زندگی کا مقصد سمجھنے لگی توایسا مخصوص ہوا کہ زندگی جیسے ابھی سے جینا شروع کی ۔دل میں ایک عجیب سی خوشی محسوس ہو رہی تھی جیسے اب کچھ بے پانے کی تمنا نہیں رہی۔بس خدا کو پانے کی جستجو میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ پرندوں کی چہہاہٹ دل کو ایک عجیب سا سکون دے رہی تھی ۔زندگی تو چلنے کا نام ہے لکین یہ ہم پے منحصر ہے کے ہم اپنی زندگی کے لیے کونسا راستہ منتحب کرتے ہیں ہر انسان کی زندگی میں ٹرننگ پوائنٹ ضرور آتا ہے انسان یا تو اللہ سے مُکمل طور پر قطع تعلق کر لیتا ہے اور دنیا کو چن لیتا جو کے عارضی ہے ۔ یا پھر انسان اللہ کا قرب حاصل کر لیتا ہے جو کے دنیا اور آخرت میں کامیابی کا باعث ہیں ۔ دل کی آواز تھی یا کچھ اور آپکے سامنے رکھ دی۔ یہی حقیقت ہے اللہ ہم سب پر اپنا خاص فضل وکرم کرے۔ آمین ۔

FINAL DESTINATION | سنگِ میل

Nida aurangzeb ( writer)

We have to connect with Allah after some time, so why not today?

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.