- Love is Something that happens its not what you want.
- People think that they will find love in their School/Collage and Universities
- But Most of the time it will be Fake Love
- That is of no Benefit for you
(Fake Love | وقتی محبت) — زندگی جبر مسلسل کی طرح کٹے جا رہی تھی کہ اچانک اس میں بھرے گٸے وقتی محبتوں کے رنگ۔ جی ہاں میں بات کر رہی ہوں کچھ وقتی چاہتوں کی جو کبھی ہمارے تعلیمی اداروں کی کینٹینوں پہ نظر آٸی تو کبھی ڈیپارٹمنٹ کی سیڑھیوں پہ بیٹھی۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے کوٸی بھی جھٹلا نہیں سکتا اور ہمار معشرے کا ایک کڑوا سچ بھی بن چکا ہے لیکن ہم اسے شربتِ جامِ شیریں سمجھ کر بڑے شوق سے پی رہے ہیں۔۔اور جہاں بات ہو اس وقتی محبت کی تو ہم کیسے بھول سکتے ہیں ان پارکس کو جہاں پڑھتے ہوٸے تو صرف سستے عاشقوں کو وقتی محبت کی کتاب ہی پایا گیا ہے۔۔جی ہاں اور پھر باری آتی ہے ان کیفیٹیریاز کی جہاں جب بھی میرا جانا ہوا ایک بھابھی اور ساتھ اسکا وقتی بندہ اور ٢ ٣ دیوروں کے کٸی گروہ دیکھنےکو ملتے تھے۔ ابھی ابھی میرے زہن میں یہ خیال آیا کہ شایدیہ تحریر پڑھتے ہوٸے آپ سوچیں کہ وہ محض دوستی کےرشتے سے منسلک ہو سکتے ہیں تو میں یہ بتاتی چلوں کہ لڑکیوں کے ہاسٹلز کیطرف جاتی روڈز اس بات کی واضح دلیل ہیں کہ یہ وقتی اور سستی عاشقی کا خون کس قدر ہماری نو جوان نسل میں ٹھاٹھے مار رہا ہے۔

Fake Love just looks beautiful
Fake Love | وقتی محبت
ایک سال کے ہاسٹل کے اس وقتی قیام نے ایک چیز بہت واضح کر دی کہ جو بھابھی آج آپکے بھاٸی کا ہاتھ تھامے خود کو ہیروٸین تصور کیے جامعع کی سڑکوں پہ لہک لہک کے چل رہی ہے اور جس پے آپکا بھاٸی بیلنس اور کھانے کے پیسے اڑا رہا ہے وہی بھابھی چند روز بعد کسی اور کے ساتھ اسی طرح نظر آتی ہے۔ پر فکر نہ کریں محض بھابی ہی نہیں بھاٸی بھی Love U As A Friend کے بے جوڑ رشتے کا نام دے کے آپکے لیے نٸی بھابھی لیے نظر آتا ہے اور پھر یہ دوستی کب وقتی پیار میں بدلتی ہے دونوں انجان ہوتے ہیں اور پھر ان وقتی اور جھوٹے عہدو پیماں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو جاتا ہے ۔۔کیونکہ تبدیلی کسے نہیں پسند۔۔خیر یہ وقتی محبتوں کے چڑے جتنے بھی اڑ لیں یونیورسٹی ہو یا کالج اپنی تعلیمی مرت ختم ہوتے ہی ہاتھوں سے پھرررررر ہو جاتے ہیں۔ اور پھر یہی پاپا کی پریاں ہوتی ہیں جو چاچے یا پھوپھی کے بیٹے سے بیاہ دی جاتی ہیں۔ اور مجھے تم سے کب پیار ہوگیا پتا نہیں چلا ، میرے گھر والے تو فورا مان جاٸیں گے۔ً مر جاٶں گا تمہیں نہیں چھوڑوں گا ً شادی کروں گا تو صرف تم سے ًًکا راگ الاپنےوالے ماں کے راج دلارے کسی شریفہ خالا یا پھوپھی مصیبتے کی بیٹی کو قبول کر لیتے ہیں۔
Fake Love | وقتی محبت
Mehar Fatima (Editor)Fake Love | وقتی محبت — Being Real in this fake world.
Article description
Text Quality - 60%
Research - 30%
Creativity - 80%
Readibility - 80%
Impression - 60%
62%
Text quality
Your feedback can improve our confidence and enhance the writing skills of our writer's