All About Islam — انسان اور اسلامPersonalities | شخصیات

Ertugrul ghazi | ارتغل غازی

History of "Ertugrul Ghazi"

Untold Highlights
  • History of Ertugrul ghazi.
  • Brief analysis of Ertugrul Ghazi life.
  • Ertugrul ghazi " A warrior".

(Ertugrul ghazi | ارتغل غازی)-

ارطغرل غازی خلافت عثمانیہ کے بانی ہے , آپکی پیدائش 1191 عیسوی میں ہوئی اور وفات 1280 عیسوی میں کچھہ کتابیں 1281 بتاتے ہیں, آپ ہی کے تین بیٹے تھے گوھر, شھریار اور عثمان اور آپکے اسی بیٹے نے 1291 یعنی ارطغرل اپنے والد کی وفات کے 10 برس بعد خلافت بنائی اور ارطغرل کے اُسی بیٹے عثمان کے نام سے ہی خلافت کا نام خلافت_عثمانیہ رکھا گیا لیکن خلافت کی بنیاد ارطغرل غازیؒ ہی رکھ کے گئے تھے ….

اسکے بعد اسی خلافت نے 1291 عیسوی سے لیکے 1924 تک , 600 سال تک ان تُرکوں کی تلواروں نے اُمت مُسلمہ کا دفاع کیا…

ارطغرل غازی کا خاندان وسطہ ایشیا سے یہاں آیا تھا اور انکے جدِ امجد اوز خان کے بارہ بیٹے تھے جن سے یہ بارہ قبیلے بنے جن میں سے ایک یہ قائی قبیلہ تھا جس سے ارطغرل غازی تعلق رکھتا تھا۔ آپکے والد کا نام سلیمان شاہ تھا, ارطغرل غازی کے تین اور بھائی تھے گلدارو , صارم , ذولجان, آپکی والدہ کا نام حائمہ خاتون تھا…

آپکا قبیلہ سب س پہلے وسطہ ایشیاسے ایران پھر ایران سے اناطولیہ آئے تھے منگولوں کی یلغار سے بچنے کے لیئے جہاں سلطان علاوالدین جو سلجوق سلطنت byzantine کے سلطان تھے اور یہ سلجوق ترک سلطنت سلطان الپ ارسلان نے قائم کی تھی 1071 میںbattle of Manzikert 

 میں عبرت ناک شکست دے کے اور سلطان الپ ارسلان تاریخ کی بہت بڑی شخصیت تھی اور اسی سلطنت کا آگے جاکے سلطان علاؤالدین بنے تھے…..

Ertugrul ghazi | ارتغل غازی

اسی سلطان علاؤالدین کے سائے تلے یہ 12 قبیلے اوز خاندان میں رہتے تھے, اور اس قائی قبیلے کے چیف ارطغرل بنے اپنے والد سلیمان شاہ کی وفات کے بعد, سب سے پہلے اہلت آئے تھے پھر اہلت سے حلب گئے تھے 1232 جہاں سلطان صلاح الدین ایوبی کے پوتے الغزیز کی حکومت تھی, سب سے پہلے ارطغرل نے العزیز سے دوستی کی پھر سلطان علاو الدین کی بھانجی حلیمہ سلطان سے شادی جس سے آپکو تین بیٹے ہوئے اوپر جو میں نے نام دیے ہیں, ایوبیوں اور سلجوقوں کی دوستی کروائی, صلیبیوں کے ایک مضبوط قلعے کو فتح کیا جو حلب کے قریب تھا, اسکے بعد ارطغرل سلطان علاوالدین کے بہت قریب ہوگیا….

اس کے بعد منگولوں کی یلغار قریب ہوئی تو ارطغرل غازی نے منگولوں کے ایک اہم جنگجو نویان کو شکست دی ,نویان منگول بادشاہ اوگتائی خان کا داہنا ہاتھ تھا ,اوگتائی خان چنگیز خان کا بیٹا تھا اور اس اوگتائی کا بیٹا ہلاکو خان تھا جس نے بغداد روندا تھا…اسی نویان کو شکست ارطغرل نے دی تھی…

اور پھر ارطغرل غازی اپنے قبیلے کو لیکر سوغت آئے بلکل قسطنطنیہ کے قریب, اور پہلے وہاں بازطین کے ایک اہم قلعے کو فتح کیا اور یہیں تمام ترک قبیلوں کو اکٹھا کیا اور سلطان علاؤالدین کے بعد ارطغرل سلطان بن گئے سلجوق ریاست کے اور اسکی نسل سے جا کے سلطان محمد فاتحؒ تھے جس نے 1453 میں جا کے قسطنطنیہ فتح کیا تھا اور اسی پہ حضور_صلیٰ_اللہ_علیہ_والہ_وسلم کی پیشنگوئی پوری ہوئی……

تاریخ میں ارطغرل غازی جیسے جنگجو بہت کم ملتے ہیں لیکن ہماری نسل اُنکو جانتی نہیں۔جو کہ ہماری تاریخ کے بہادر جنگجوؤں میں شمار کیے جاتے ہیں…

ہر وہ جنگجو جو اسلام میں گزرا ہے جس نے کچھ نہ کچھ اسلام کے لیئے کیا اُس کا ایک رُوحانی پہلو ضرور ہے, اُسکے پیچھے ایک رُوحانی شخصت ضرور ہوتی ہے جسکی ڈیوٹی اللہ_پاک نے لگائی ہوتی ہے تاریخ اٹھا لیں بھلے اسلام کے آغاز سے لیکر اَب تک آج بھی اگر کوئی اسلام کے لیئے اُمت مُسلمہ کے لیئے کوئی ڈیوٹی کر رہا ہے تو اُسکا رُوحانی پہلو بھی ضرور ہوگا…

اُس جنگجو ارطغرل غازی کے پیچھے اللہ پاک اور حضور_صلیٰ_اللہ_علیہ_والہ_وسلم کے فیضان سے جسکی ڈیوٹی لگائی وہ شیخ_محی_الدین_ابن_العربی ؒ تھے جو اندلس سے ارطغرل غازی کی رُوحانی مدد کو پہنچے تھے…

حضور_صلیٰ_اللہ_علیہ_والہ_وسلم کی خوبصورت حدیث شریف ہے کہ

اتقوا_فراسة_المؤمن_فإنه_ينظر_بنور_الله

ترجمہ_مومن کی فراصت سے ڈرو کہ وہ اللہ کے نُور سے دیکھتا ہے۔

یہ کوئی جذباتی یا مبالغا آرائیاں نہیں ہیں یہ سب وہی سمجھ سکتا جو رُوحانیت پہ یقین رکھتا ہو, جسکو یہ نُور نہیں حاصل وہ اندھا ہے اسے کچھ سمجھ نہیں آئے گی جیسے لبرل سیکیولر برگیڈ…

Ertugrul ghazi | ارتغل غازی

Hafiz Ifrahim (Writer)

Urdu Article | Untold Stories | about the history of Ertugrul Ghazi.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.