# TrendingNews
Trending

Earthquake in Turkey And Syria

Recent condition in Turkey and Syria.

Untold Highlights
  • The first and biggest earthquake of 2023.
  • An accident that shook the whole world.
  • Turkey and Syria need prayers.

(Earthquake in Turkey And Syria)

ترکی اور سیریا میں زلزلہ۔

ترکی میں آنے والے دو دو زلزلوں نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ صبح کے 4 بجے جب پورا ترقی گہری نیند سو رہا تھا کہ اچانک زلزلے نے ترکی کے صوبے گازیانٹپ کے صوبے نرداگی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا اور خطرناک زلزلہ بن گیا جس نے نہ صرف ترکی بلکہ دمشق میں بھی خاصی تباہی مچائی۔ اس زلزلہ کی شدت
7.8 میگنیٹیوڈ
ریکارڈ کی گئی.

Earthquake in Turkey And Syria

صرف یہی نہیں بلکہ زلزلے کے بعد 80 کلو میٹر تک60 آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ جن کا دورانیہ تقریباً 9 گھنٹے رہا۔ یہاں پر یہ بتاتے چلیں کہ ترکی کے زلزلے کی شدت 2005 میں پاکستان کے شمالی علاقوں میں آنے والے زلزلے سے زیادہ ہے۔ اس بات سے

آپ با آسانی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس وقت ترکی کے کیا حالات ہیں اور وہاں کے لوگوں کو کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ترکی کے ہیڈ آف ڈیزاسٹر سروسسز یونس سیزر صاحب کے مطابق ترکی میں اب تک اس زلزلے سے 3419 افراد جاں بحق ہو چکے کیں جبکہ 15800 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ سیریا میں 1600 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان گنت عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، جو لوگ زندہ بچے ہیں ان کے۔پاس بھی زندگی کے علاوہ اور کچھ نہیں بچا۔ کئی جگہ تصاویر میں لوگوں کے چہروں کی بے بسی اور اپنوں کی موت کا دکھ نمایاں ہے۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر موجود کئی تصاویر اس خوفناک منظر کو بیان کر رہی ہیں۔ یہ خبر بھی سامنے آ رہی ہے کہ اس خطے میں سردی سخت سردی کی وجہ سے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک سے بھی امدادی ٹیمیں ترکی کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔ مگر کوئی جتنی بھی کوشش کر لے جو پورے کے پورے خاندان ملبوں تلے دب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں انہیں کوئی واپس نہیں لا سکتا۔
یہ ترکی کی تاریخ کا ایک ایسا واقعہ ہے جسے نہ صرف مسلمان ممالک بلکہ دنیا کا کوئی بھی ملک فراموش نہیں کر سکتا۔ اس وقت ہر انسان دعا گو ہے کہ اللہ ترکی پر اپنا کرم کرے اور وہ لوگ جنہوں نے اپنے عزیز کھوئے ہیں انہیں صبر دے۔ آمین ۔

#EarthquakeInTurkey

Earthquake in Turkey And Syria

Mehar Fatima (Editor)

Latest Today | Untold storiess | News about The Earthquake in Turkey And Syria.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.