# TrendingDisabled Society | اپاہج سماج
Trending

Drama serial (Fraud) | عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی

Black face of our Political system.

  ( عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی | Drama serial (Fraud))

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری جہاں ساس بہو کے مسائل میں اس قدر الجھ چکی ہے کہ شاید دیگر بہت سے اہم موضوعات پر ڈرامے بنانا ہی بھول گئئ ہے۔ وہیں کچھ اداکاروں کی اداکاری اور کچھ نامور لکھاریوں کی کلم کاری بعض اوقات ایسے شاہکار بنا دیتی ہے کہ دیکھنے والی آنکھیں بھی حیرت کا شکار ہو جاتی ہیں۔ آج میں ایسے ہی ایک ڈرامے کی بات کروں گی جو کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بڑی خاموشی سے معاشرے کے ایک خاص طبقے کی نمائندگی کر رہا تھا۔ اس ڈرامے کو زنجبیل عاصم شاہ نے لکھا جبکہ اسے آئی ڈی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔

احسن خان، میکال ذوالفقار اور صبا قمر جیسے بڑے کرداروں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر لوگوں تک اس پیغام کو عام کیا کہ ایک کامیاب شادی شدہ ذندگی پیسے کی ریل پیل سے نہیں چلتی بلکہ ایک کامیاب شادی شدہ زندگی رشتوں کو سمجھنے، قدر کرنے، عزت دینے، اور ہر دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا نام ہے۔ اس ڈرامہ میں ایک ایسے والدین دکھائے جاتے ہیں جو اپنی بیٹی کی شادی کسی بڑے گھرانے میں کرنے کے لالچ میں ایک ایسے لالچی خاندان کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں جو چند ہی دنوں میں ان کی ساری جمع پونجی لوٹ کر بھاگ جاتا ہے۔ اور پھر ان والدین کے پاس نہ تو عزت بچتی ہے اور ان کی بیٹی کی زندگی تو ویسے ہی تباہ ہو جاتی ہے۔

آجکل ہمارے معاشرے کو دولت کی حوص کا یہ کیڑہ اندر ہی اندر کھا رہا ہے مگر ہم سب اس چیز کو سمجھنا ہی نہیں چاہتے کہ پیسے کی حوص کس طرح ہماری اقدار کا گلہ گھونٹ رہی ہے۔ خاندان میں شادی کرنے کو قدیم سوچ سمجھا جاتا ہے اور اگر خاندان غریب ہو تو پھر ایسی جگہ بیٹی کا رشتہ کرنا جیسے کوئی گناہ سمجھا جاتا ہے۔ اکثر یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ کسی امیر کھوتے کہ بچے کو تو رشتہ دے دیتے ہیں لیکن اگر خاندان میں کوئی جانا پہچانا انسان کا بچہ ہو تو اسے رشتہ نہیں دیتے پھر چاہے وہ باہر والا امیرا زادا چند دنوں میں ہی بیٹی کو مار پیٹ کر بھگا دے۔ میرے خیال سے تو تب بھی والدین کو یہی کہنا چاہیے کہ کوئی بات نہیں امیر شوہر تو ہے کیا ہوا جودو چار تھپڑ مار دئیے؟

Drama serial (Fraud) | عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی

مگر تب ایسا نہیں کہا جاتا بلکہ بیٹیوں کو مظلوم بنا کر گلے سے لگا لیا جاتا ہے۔دولت اور اسٹیٹس کی اس جنگ میں نقصان تو اس بیٹی کا ہوتا ہے جس کی خوشیاں تباہ ہو جاتی ہیں اور خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں۔ ہمارا معاشرہ وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی ایسی سماجی بیماریوں کا شکار ہو چکا ہے کہ اگر ان کا بر وقت علاج نہ کیا گیا تو ہمارے معاشرے کو مفلوج ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ڈرامہ سیریل فراڈ معاشرے کی اسی سوچ کی عکاسی کرتا ہے کہ کس طرح دولت کا حرص اور بنا چھان بین کے بیٹیوں کی شادیاں ان کی زندگیوں کو خراب کر سکتی ہیں۔

یہ ڈرامہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کا ایک ماسٹر پیس ہے جس نے نہ صرف لوگوں کے دلوں میں گھر کیا بلکہ عقل و فہم رکھنے والوں کے لیے یہ ایک بہت بڑا سبق بھی دے گیا ، بلکہ یوں کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ دیکھنے والوں کے زہنوں پر میرے زہن کی طرح یہ ایک گہری چھاپ چھوڑ گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ہماری سوچ پر اس ڈرامے کا کوئی اثر بھی ہو گا یا یہ محض دیگر ڈراموں کی طرح ایک ڈرامہ ہی بن کر رہ جائے گا اور کچھ ہی عرصہ میں عوام اس کو بھول بھی جائیں گے۔ شاید یہاں لوگوں کی عقل کو سبق حاصل کرنے کے لیے ابھی مزید حادثات پر سے گزرنا باقی ہے۔ کیونکہ عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی ۔

Drama serial (Fraud) | عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی

Mehar fatima (Editor)

A general review of Pakistani Drama serial Fraud.

Article description

Text Quality - 83%
Research - 63%
Creativity - 77%
Readability - 92%
Impression - 100%

83%

Content quality

Your feedback can build our confidence and enhance the writing skills of our writers.

User Rating: 1.36 ( 4 votes)

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.