- Dowry A curse -- A special Article for a our modern day curse
- Dowry, a burden for parents of a girl.
- Dowry A curse , declared in Islam.
(Dowry A Curse — جہیز خوری بند کرو)-
مرد عورتوں پر محافظ و منتظِم ہیں اس لیے کہ اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے اور اس وجہ سے (بھی) کہ مرد (ان پر) اپنے مال خرچ کرتے ہیں‘‘۔
Surah-n-Nisa 34:4
(النساء، 4: 34)
یعنی اللہ نے مردوں کو عورتوں کا محافظ بنا کر بھیجا ہے اور مردوں پر ہی فرض ہے کہ وہ عورت کو چھت دے اور اسکی بنیادی ضروریات کو پورا کرے۔ مگر ہمارے معاشرے میں ایک عجیب رسم چل نکلی ہے کہ والدین سے باقاعدہ جہیز کی مانگ کی جاتی ہے کہ ہمیں اتنا جہیز دو گے تو بیٹی لیں گے۔ لوگ یہ بھی بھول جاتے ہیں کہ اگلا بندہ اپنی بیٹی دے رہا ہے اور کیا چاہیے؟مگر ہمارے معاشرے کو یہ رسم دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔ اور بہت سے والدین اور خاص کر لڑکیاں جو جہیز والی مانگ کے باعث بڑی عمر تک کنواری بیٹھی رہتی ہیں رفتہ رفتہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں اور بعض اوقات خود کشی تک کی نوبت آ جاتی ہے۔ پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ہر سال پاکستان میں 2000 سے زیادہ جہیز کے متعلق اموات کی تعداد بتاٸی گٸی ہے۔ہم مسملمان ہیں مگر یہ مسلمانی طریقہ نہیں ہے۔ دراصل جہیز کی بنیاد ہندٶوں سے شروع ہوٸی کیونکہ وہ لوگ اپنی عورتوں کو جاٸداد میں حصہ نہیں دیتے تھے اس لیے وہ انہیں جہیز دے دیا کرتے تھے۔ مگر یہ چیز ہم لوگوں میں بھی منتقل ہو گٸی ہے اور ہمارے اسلامی معاشرے کی جڑہیں کاٹ رہی ہے۔حضرت محمدﷺ کی چاربیٹیاں تھیں جس میں سے انہوں نے صرف جنابِ سیدہ بی بی فاطمة الزہرا کو ضرورت کی چند چیزیں جہیز کے نام پہ دی تھیں وہ بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کی زرَہ بکتر بیچ کر بنایا گیا تھا۔ اس حوالے سےحضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
Dowry A Curse — جہیز خوری بند کرو
رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جناب فاطمہ رضی اللہ عنہا کا جہیز تیار کیا ایک چادر، ایک مشکیزہ اور ایک تکیہ، جس میں اذخر گھاس بھرا ہوا تھا‘‘۔
(نسائی، احمد بن شعيب، امام، سنن نسائی، دارالکتب، العلمية، بيروت لبنان، 1991ء، رقم الحديث 3386)
اگر کوٸی ماں باپ خوشی اور اپنی استطاعت کے مطابق بیٹی کو کچھ دینا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے لیکن کم ازکم کسی کی بیٹی کو اس لیے کم تر نہ دکھاٶ کہ اسکا باپ جہیز نہیں دے سکتا۔ کس کی بیٹی کو اسلیے نہ ٹھکراٶ کہ اسکا باپ تمہاری لسٹ کے مطابق پیسہ نہیں لگا سکتا۔کیا پتا آپکی جہیز کی لسٹ پورے کرتے ہوٸے لیا جانے والا قرض کسی بے بس بیٹی کے باپ کو قبر میں اتار کے دم لے۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں پھر سے وہ زمانہ لوٹ نہ آٸے جب باپ بیٹیوں کو زندھ درگور کر دیتے تھے اس ڈر سے کہ یہ بوجھ بن جاٸیں گی۔کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے
ماں باپ کا گھر بکا تو بیٹی کا گھر بسا
کتنی نامراد ہے یہ ”رسمِ جہیز“ بھی
Dowry A Curse — جہیز خوری بند کرو
Mehar Fatima (editor)Urdu Article | Untold Stories about Dowry.