All About Islam — انسان اور اسلام

Distancing from Islam | اللہ سے دوری

We are at a huge loss.

Untold Highlights
  • The main cause of many of our problems is distance from Allah.
  • If you want to make life easier, start following Islam.
  • The principles of Islam are a beacon for us.

(Distancing from Islam | اللہ سے دوری)۔ آج کل ڈپریشن ہر جگہ عام ہے۔آخر کیوں؟؟؟کبھی آپ نے وجہ جاننے کی کوشش کی ہے؟کیونکہ ہم سب کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ ہم خود کو جانچ سکیں۔خود میں چھپی محرومیاں کا علاج تلاش کر سکیں۔ڈپریشن کی بڑی وجہ سب سے اعلیٰ بننے کی ریس ہے جس میں ہر کوئی شامل تو ہو جاتا ہے لیکن راستے میں کچھ لوگ تھک ہار کر پیچھے ره جاتے ہیں۔اور پھر اپنی ناکامی کا رونا روتے رہتے ہیں۔پھر اچانک سے انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ہم تو ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں۔اور ہمیں علاج کی ضرورت ہے۔ڈپریشن کے علاج کے لیے ہم “ماہر نفسیات” کے پاس دوڑے چلے جاتے ہیں۔ہمیں لگتا ہے اس سے بہتر کوئی ہمارا علاج نہیں کر سکتا۔مگر اوپر جو ذات بیٹھی ہے کیا اس سے بہتر “ماہر نفسیات” ہمیں پوری دنیا میں کہیں مل سکتا ہے؟زیادہ تر کا جواب نہیں ہو گا۔کیونکہ اللہ کی ذات سے بہتر کوئی نہیں۔اور اُس کے کلام سے بہتر دوا بھی ہمیں کہیں نہیں ملے گی۔لیکن ہم موسیقی کو اپنے مرض کی دوا سمجھنے لگتے ہیں۔اور آج کل تو میوزک سننے کی طرف ہمارا رجحان بہت بڑھ گیا ہے۔اکثر لوگ جب اُداس ہوتے ہیں تو دکھی اسٹیٹس لگاتے ہیں۔ایسا کرنے سے اُنہیں دلی سکون ملتا ہے اور کہیں نہ کہیں شیطان اُنہیں یہ یقین دلانے میں کامیاب ہو جاتا ہے کہ یہ میوزک تو بنا ہی ان کے لیے ہے۔پھر رفتہ رفتہ وہ مایوسی کے دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، مایوسی کفر ہے۔ پھر بھی ہم اس کو ترجیح دیتے ہیں۔

Distancing from Islam | اللہ سے دوری

جب مایوسی دل میں ڈیرہ جما لیتی ہے تو ایسے لوگوں کا رویہ بھی دن بہ دن بدتر ہوتا جاتا ہے۔ایسے میں وہ اپنے گھر والوں سے بھی دور ہو جاتے ہیں۔انہیں اگنور کرنے لگتے ہیں۔گویا اپنی شخصیت میں گم ہو کے رہنے کو زیادہ ترجیح دینے لگتے ہیں جس سے سکون غائب ہو جاتا ہے۔اور شیطان حاوی ہونے لگتا ہے۔تنہائی انہیں زیادہ سکون پرور لگتی ہے۔حالانکہ سکون تو ہمیں رب کے کلام سے بھی مل سکتا ہے۔اُداس لمہوں میں اگر ہم تلاوت سن لیں تو اُداسی ختم ہو جاتی ہے موسیقی وقتی طور پر تو ہمارا دکھ شاید کم کر دے مگر گناہوں کی فہرست لمبی ضرور کر دے گی۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث کا مفہوم کچھ یوں ہے کہگانا دِل میں ایسے نفاق پیدا کرتا ہے جیسے پانی کھیتی کو سیراب کرتا ہے۔تو ہم کیوں وہ کام کریں جس سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔آج ہماری زندگیوں میں سکون نہیں ہے۔وجہ ایک ہی ہے۔دین سے دوری۔

ہم اللہ اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے راستے کو چھوڑ کر شیطان کے بتائے راستے پر چل پڑے ہیں۔جس کی وجہ سے گناہ بڑھتے جا رہے ہیں۔برائیاں عام ہو رہی ہیں۔اور ہمیں یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ ہم کچھ غلط کر رہے ہیں۔بہت سے لوگوں کو شاید یہ باتیں عجیب لگیں گی مگر کہیں نہ کہیں حقیقت یہی ہے۔میوزک سے چھٹکارا پانا مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں۔اگر ہم خود کو یہ باور کروا لیں کہ میوزک اللہ کو نا پسند ہے تو میرا نہیں خیال کہ ہم میوزک کو سننا چاہیں گے۔جب بھی شیطان آپ کو ورغلائے تو خود کو یہ حدیث یاد دلائیں:بےشک، آپ کبھی بھی اللہ تعالیٰ کی خاطر کوئی چیز نہیں چھوڑیں گے مگر یہ کہ اللہ آپ کو اس کی جگہ کچھ اور بہتر عطا فرما دے گا۔ (مسند احمد| صحیح)خود کو یہ بتائیں کہ “اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے”۔آج سے یہ عہد کر لیں کہ میوزک سے بچنا ہے۔جہاں تک ممکن ہو سکے اسے اگنور کرنا ہے۔تو اِن شاء اللہ جلد ہی ہم اس گناہ سے بچ جائیں گے۔اور ڈپریشن جیسی بیماری بھی اس وقت دور ہو جائے گی جب ہم اللہ کی رضا حاصل کرلیں گے۔(ان شاء اللہ)

Distancing from Islam | اللہ سے دوری

Khaliqa Jameel (Writer)

Distance from Allah is the greatest failure of our lives..

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.