Untold Storiess
Edit
I am a Daughter

I am a Daughter | بیٹی ہوں میں! یہی میری طاقت ہے

0
I am a Daughter

I Am a Daughter

بیٹی ہوں میں! یہی میری طاقت ہے

I Am a Daughter | بیٹی ہوں میں! یہی میری طاقت ہے | Urdu Article | By Sumara Ikhlaq | دنیا جہاں جدید تحقیقات پر مصروف عمل ہے۔ خلا کا سفر طے کرنے کے منصوبے بجلی سے چلتی گاڑی اور نہ جانے کیا کیا۔۔اور دوسری جانب ہم امتِ مسلمہ۔۔جسکو قدم بقدم ساتھ آگے بڑھنا چاہیے وہ ابھی بھی صدیوں پرانی سوچ میں جی رہی ہے۔ میرا اس بات کا ذکر کرنا اُس فکر پر روشنی ڈالنا ہے جو ابھی تک ہماری تنگ نظری اور کند ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے۔ آخر ہم اپنی سوچ کے دائرے کو وسیع کیوں نہیں کرتے؟ بیٹی ہوں میں۔۔ اور یہ کوئی انوکھی یا بری فال تو نہیں۔ میں رحمت وخوشی کی نوید تھی ہمیشہ سے لیکن زحمت مجھے آپکی تنگ مزاجی نے بنا دیا۔۔  کبھی مجھے لیبرلز نے اپنی شہرت کے لیے استعمال کیا تو کبھی میں بے علم انسانوں کی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی۔۔ آخر یہ کیسی بد اخلاقی ہے؟ مجھے بے حد نفرت ہے اُس سوچ سے جو عورت کو مرد کے برابر  یا جو اسکو مرد سے کمتر  سمجھے۔۔  ارے اس دنیا میں بہت کچھ اور بھی ہے سوچنے اور سمجھنے کے لیے۔۔لیکن ہماری سوچ کا محور بس یہی رہ گیا ہے۔۔افسوس۔

Daughter, love for daughter, love for women, women are future, women of tomorrow, women of future, making our nations future, women and daughter, a daughter. Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

I Am a Daughter | بیٹی ہوں میں! یہی میری طاقت ہے

آپ بتائیں! ہم مسلمان ہیں نا۔۔ ہم مسجد جاتے ہیں خدا کے آگے سجدہ ریزی کی خاطر۔۔ ہم روزے رکھتے ہیں اسکی خوشنودی کی خاطر۔۔ تلاوت قرآن پاک کرتے ہیں ثواب کی خاطر۔۔لیکن ہم ان الفاظ کے اندر مخفی نورِ ہدایت کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔۔ تبھی تو یہ حال ہے کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اس پر غور نہیں کر پا رہے نہ ہی ان باتوں کے مفہوم کو سمجھ پا رہے ہیں۔

ہم دن رات جس پاک ذات پر درود و سلام بھیجتے ہیں جس کی خاطر جان نثاری کا ایمان رکھتے ہیں۔۔ کبھی انکے اسوہ حسنہ  پر غور طلبی کا خیال کیا؟ انہوں نے تو بس محبت بانٹی سبکو برابر سمجھا اور جانا۔ اسکے ساتھ ساتھ اپنے عمل سے تمام انسانیت کا دل بھی جیتا۔۔ اور ہم انکے امتی ہونے پر یہ تک نہ کر سکے کہ کم ازکم انکی ہدایات پر عمل پیرا ہو جائیں؟

جہاں تک بات ہے برائی کی۔۔ وہ وہیں کی وہیں ہے۔۔ جہالت و بے اعتباری بھی قائم ہے۔۔ جان کی بھی قیمت نہیں اور عورت کی ہے ابروئی کی بھی۔ کہیں وہ مظبوط ہے تو کہیں تنگ ذہنی کا شکار۔۔ کب یہ سب ختم ہوگا؟ کب ہمیں اپنی قیمت کا احساس ہوگا؟ کب ہم آزاد ملک میں اپنے اردگرد لگائے ہوئے بد تہذیبی کے دائروں سے آزاد ہوں گے؟  ہم آخر اس موضوع پر بات ہی کیوں کریں؟ ہم  کب خود میں موجود صلاحیتوں کو پہچانیں گے اور جہالتِ مفرط سے چھٹکارا حاصل کریں گے؟ میں نہایت دکھ کے ساتھ دل میں درد لئے لکھ رہی ہوں اور دماغ اجیب بھنور ِجال میں پھنسا ہوا ہے۔۔ اور شرم ساری کا عالم ہے کہ یہ سب حقیقت ہے۔ ہمارے ملک میں ہوتے مظالم کا شکار عورتیں، انکی عزتِ نفس مجروع ہوتے ہوئے ہماری چپ ہماری پست ہمتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مرد اللہ کی تخلیق کردہ ایک جنس ہے۔۔۔ ہمیں اسکو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جسکو اللہ نے عورت سے ایک درجہ بلند رکھا  اس لئے کہ وہ حفاظت کرے خیال رکھے نہ کہ اس پر حاکم ہو جائے۔ عورت بظاہر نازک ہوتی ہے مگر وہ خودمختار ہو جائے تو خود کو سب سے بالاتر سمجھتی ہے۔ دونوں میں کوتاہی کا عنصر برابر موجود ہے پر اس کو درست کرنے کی بجائے غلط سمت دے دی جائے تو معاشرے بدتہذیبی کا گہوارہ بن جاتے ہیں۔ جو کہ ہمیں اجکل کے حالات سے واضح ہوتا ہے۔ لیکن کیا اس سب کو چلتے رہنا چاہیے؟ یا اسکو لگام دینے کی کوشش کرنی چاہیے؟ اسکا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہے۔ اگر ہم نے ان سب بدعنوانیوں کو وقت پر نہیں روکا تو یہ زہر ہماری آیندہ نسلوں میں بھی پھیل جائے گا جسکا نتیجہ صرف ہلاکت ہوگا۔ اور پھر ہمارا اتنا پڑھنا لکھنا کس کام کا اگر ہم اپنی سوچ کو ہی بدل نہ سکیں؟ چار کتابیں پڑھ لیں اور عالم بن گئے۔۔۔ لیکن جو علم 1400 سال پہلے پڑھایا گیا تھا اسکو فراموش کر دیا۔۔

بس ! اب ہمیں بولنا ہوگا، اپنے لئے جینا ہوگا ۔۔ اپنی حدود اور منزل کا تعین کرنا ہوگا اور ان راستوں پر چلنا ہوگا جس پر چلنا ہمیں زیب دیتا ہے۔ اِس چپ کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا اور ہمت دکھانی ہوگی چاہے وہ مرد ہو یا عورت اپنے لئے اپنے حق کے لئے آواز اپکو خود بلند کرنی ہوگی تاکہ آپکی ہمت اور حوصلے کا اندازہ لگایا جا سکے۔ اگر ہم نے آج یہ ارادہ نہ کیا تو اس جہالت نے چلتے جانا ہے اور اسکا انجام صرف تباہی ہوگی۔ عزت کرنا سیکھنا ہے اور اگر نہ ملے اور راستہ بدل لینا ہے اور اگر کوئی سر پر حاوی ہو جائے تو اسکا سر توڑ دینا ہے۔ اور یہ سب ہمیں کو کرنا ہے ۔

I Am a Daughter | بیٹی ہوں میں! یہی میری طاقت ہے
Urdu Article By
Sumara Ikhlaq
Writer

I Am a Daughter | بیٹی ہوں میں! یہی میری طاقت ہے

More from
Disabled Society

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
Peace of Mind & Heart | صحبت اور سکون قلب
27Nov

Peace of Mind & Heart | صحبت اور سکون قلب

0 Peace Of Mind & Heart صحبت اور سکون قلب Peace Of Mind & Heart | صحبت اور سکون قلب | Urdu Article by Sumara Altaf | پشیمانی اچھی بات

I am a Daughter | بیٹی ہوں میں! یہی میری طاقت ہے
04Nov

I am a Daughter | بیٹی ہوں میں! یہی میری طاقت ہے

0 I Am a Daughter بیٹی ہوں میں! یہی میری طاقت ہے I Am a Daughter | بیٹی ہوں میں! یہی میری طاقت ہے | Urdu Article | By Sumara

Reality Behind the Face | پلاسٹک کے لوگ
14Oct

Reality Behind the Face | پلاسٹک کے لوگ

0 Reality Behind The Face پلاسٹک کے لوگ Reality Behind The Face | پلاسٹک کے لوگ | Urdu Article | By Zoha Altaf | مال و دولت, سونے اور پیسے

Lower Your Gaze | غض البصر
08Oct

Lower Your Gaze | غض البصر

1+ Lower Your Gaze غض البصر Lower Your Gaze | Urdu Article | By Hafiza Rubab  آج معمول کی نسبت زیادہ گرمی تھی۔وہ عموماََ بازار نہیں جاتی تھی کیوں کہ

jealousy and envy | غیرت
02Oct

jealousy and envy | غیرت

0 Jealousy And Envy | غیرت غیرت Jealousy And Envy | غیرت | Urdu Article | By Hafiza Rubab |         اوئے یار لڑکی چک کر”۔فائز نے جمال

Mental Health | دماغی حالت
15Sep

Mental Health | دماغی حالت

1+ Mental Health دماغی حالت Mental Health | Urdu Article | By A.F.K | آج میں بات کروں گی مینٹل ہیلتھ یعنی دماغی صحت کے بارے میں۔ اس موضوع پر اور

I Am a Daughter | بیٹی ہوں میں! یہی میری طاقت ہے

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

0

What are your Thought's ..???