Untold Storiess
Edit
Earthly gods

Earthly gods — زمین کے خدا

1+
Earthly gods

Earthly gods

زمین کے خدا

          ندگی کسی سے بدلے لینے کا نام تو نہیں ہے — Earthly gods
زندگی یہ تو نہیں کہ اگر کسی نے آپکے ساتھ کچھ غلط کیا ہو تو آپ اس سے بڑھ کر اسکے ساتھ غلط کرو۔
نہ زندگی یہ ہے کہ جس نے آپکو گالی دی آپ بھی بدلے میں اسکو ایک کی دس کر کہ سناٶ۔
زندگی یہ بھی نہیں کہ کسی نے آپکا دل دکھایا ہے تو آپ اسکو زلیل کرتی پھرو زمانے میں۔ اسکا دل دکھاٶ۔
زندگی یہ نہیں کہ جس نے آپ کا عیب فاش کیا ہو آپ بھی اسکا عیب فاش کر دو۔۔یہ جانے بغیر کہ اللہ کسی کے عیب پر پردہ ڈالنے والوں کا ساتھ دیتا ہے۔
زندگی یہ بھی نہیں کہ کسی کا بھروسہ توڑ کر خود کو جوڑ لیا جاٸے۔
چلو مان لیتے ہیں کہ زندگی ایک دوسرے سے بدلے لینے کا نام ہے۔ چلو یہ بھی فرض کر لو کہ تمہیں پیدا ہی لوگوں سے بدلے لینے کے لیے کیا گیا ہے۔ تو چلو پھر
گالی کے بدلے گالی ہی سہی، دل توڑنے کے بدلے دل توڑنا ہی سہی۔
براٸی کے بدلے براٸی ہی سہی۔
بھروسہ توڑنے کے بدلے کسی کو زلیل کرنا ہی سہی۔ راز فاش کرنے کے بدلے کسی کو گندا کرنا ہی سہی۔
چلو اگر یہی ٹھیک لگتا ہے اور صحیح لگتا ہے تو کر کہ دیکھ لو؟
لیکن ایک بات کا جواب دو۔۔
کیا یہ سب کرکہ تم خوش رہ پاٶ گے۔؟ سکون میں رہ پاٶ گے۔؟ چلو مان لو کہ سکون سے رہ لو گے۔ لیکن کم تک؟ کیا کوٸی فاٸدہ ہے۔
چلو یہ بھی مان لیتے ہیں کہ فاٸدہ ہے۔ مگر کیا فاٸدہ؟ چلو مان لیا کہ تمہیں پیدا ہی بدلہ لینے کے لیے کیا گیا ہے تو یہ بتاٶ کہ اشرفالمخلوقات کون ہیں؟
جنکا رتبہ فرشتوں سے بھی بڑھ کر ہے۔
اور یہ توفرض کرنا بھی نہیں بلکہحقیقت ہے۔
اس لیے تم گالی کے بدلے بھی مسکرا دو۔۔۔
براٸی کے بدلے اچھاٸی دو دعا دو۔ دل دکھا ہے تو اللہ سے جوڑ لو۔
غلط سمجھے گٸے ہو تو خاموش رہو۔
راز فاش ہوا ہے تو اللہ کے سوا کسی پر بھروسہ مت کرو۔
اپنا دوست اوردشمن سوچ سمجھ کر بناٶ۔
بھروسہ توڈا گیا ہے تو اگلی دفعہ کرنے سے پہلے سامنے والےکو پہچانو۔
خدا کے بندے ہو زمین کے خدا مت بنو۔

Our New contributor with her first article. Earthly gods -- زمین کے خدا
Earthly gods
Sahar Sarfaraz
Writer

Earthly gods -- زمین کے خدا

Click the tabs below to find out more articles related to our disabled Society.

1+

2 thoughts on “Earthly gods — زمین کے خدا”

What are your Thought's ..???