- Covid-19 impact on our society.
- Covid-19 and Eid celebrations.
- covid-19 and Pakistan.
( Coronavirus impact on Eid | بدلا کیا۔۔؟)- پھر وہی صبح صادق کے وقت گھر میں چہل پہل ہوگی۔۔۔ابا ،بھائی سب ہی نماز پڑھنے کی جلدی کررہے ہونگے،آخر پورے سال میں ایک ہی نماز تو پڑھی جاتی ہے۔۔۔اب اس کے لیے بھی جلدی نہ کی جائے کیا؟
Coronavirus impact on Eid | بدلا کیا۔۔؟
امی شیر خورمے کو ہلکی آنچ پر پکارہی ہونگی۔۔۔اور اس کی بھینی بھینی سی مہک تمام گھر کو مہکا رہی ہوگی۔۔۔میری رات جاگ کر لگائی گئی مہندی رنگ لے آئی ہوگی۔۔۔اور میں چہک چہک کر سارے گھر کو اپنی مہندی کا گہرا رنگ دکھا رہی ہونگی۔۔۔۔نماز سے واپسی پر ابو ذائقے کے لیے شیر خورمے میں چمچہ اپنے ہاتھوں سے چلائیں گے۔۔۔کیونکہ ذائقہ ابو کے ہاتھوں میں ہے۔۔۔اور امی ہر بار کی طرح فقط سر جھٹک کر رہ جائینگی۔۔۔۔گھر میں قہقہے گونجیں گے ۔۔۔خوشیاں منائی جائیں گی۔۔۔سب کچھ ویسا ہی تو ہوگا۔۔۔بدلے گا تو کچھ نہیں۔۔۔ہاں عید کی نماز کے بعد بغلگیر ہونے سے روک لیا جائے گا۔۔۔۔مگر ہم تو ویسے بھی مارے تکبر کے کسی سے ملنا کہاں پسند کرتے ہیں، اچھا ہی ہے۔۔۔۔عید۔۔۔اللہ کی شکر گزاری کا نام۔۔۔مگر اس دن ہزاروں لوگ مارے غربت کے اپنے رب سے شکوہ کر بیٹھتے ہیں۔۔۔۔اس بار وہی شکوہ کنائی ہزاروں کے بجائے لاکھوں افراد کے لبوں پر ہوگی۔۔۔مگر کچھ خاص تو نہیں بدلا۔۔۔۔۔ان کے شکوہ کرنے نہ کرنے سے ہماری صحت پر تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔۔۔ہم تو شکر ادا کرے گے۔۔۔کبھی روح کو سکون بخشتی موسیقی سے تو کبھی نئے کپروں سے۔۔۔۔کبھی ناچ گانے سے تو کبھی انواح و اقسام کے کھانوں سے۔۔نماز سے بھی کبھی شکر ادا ہوا ہے کیا۔۔۔شکر گزاری تو ہوتی ہی انہیں چیزوں سے ہے۔۔۔۔۔ہمیں کیا فکر ہمارے گھر میں کام کرتی نوکرانی کے گھر فاقے ہیں یا نہیں۔۔۔۔اور جہاں تک اپنے پیاروں سے ملنے کی بات ہے۔۔۔۔تو ہمارہ شمار کون سا ان لوگوں میں ہوتا ہے جنہیں دوسرے شہر جانے کے لیے سال بھر پیسے جمع کرنے پڑھتے ہیں۔۔۔۔ہمارے پاس تو اپنی گاڑی ہے فل والیوم میں گانے لگا کر جائیں گے پھپھوسے ملنے۔۔۔
ثواب کا ثواب(چونکہ شکر جو ادا کیا جارہا ہے۔۔)اور پیاروں سے ملنے کا مزہ الگ۔۔۔۔سو بدلا تو کچھ نہیں۔۔۔۔ہاں بس ایک چیز بدل دی ہے اس کرونا نے۔۔۔۔اس چھ فٹ کے فاصلے کے چکر میں بے حیائی اپنے اختتام کو آگئی ہے۔۔۔۔زنا اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔۔۔۔لیکن اس بات کی ہمیں کوئی زیادہ خوشی نہیں۔۔۔یہ یہ کہا جائے کہ سارا دکھ ہی اسی بات کا ہے تو بھی شاید غلط نہ ہوگا۔۔۔۔
اللہ ہمارے حال پر رحم فرمائے۔
Coronavirus impact on Eid | بدلا کیا۔۔؟
Ayesha SiddiqueWriter
Urdu Article | Untold Stories | About coronavirus impact on Eid.