- Coronavirus- a test of national unity.
- Our writer's review On Covid-19 and its global impact.
- Covid-19 and our reaction.
(Coronavirus – A Test of National Unity — قوم کا امتحان)-آجکل آپ کرونا واٸیرس کے بارے میں بہت کچھ سن رہے ہوں گے خاص طور پر سوشل میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا پر اس حوالے سے بہت کچھ بتیا جا رہا ہے۔ کرونا واٸیرس ایک infectional diseaseکے طور پر پہلی دوفعہ چاٸنہ کے شہر ووہان میں سامنے آیا۔ یہ بیماری سانس کے زریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہوتی ہے۔ قیاس یہ ہے کہ اس بیماری کی وجہ چمگادڑ کا سوپ اور سانپ کا گوشت ہے جو چاٸنہ کے مکینوں کی مرغوب غزا ہے۔ حالات اتنے خراب ہو چکے ہیں کہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 2400 سے تجاوز کر چکی ہے۔ اور 6000سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں ۔اس بیماری کی علامات میں بخار،کھانسی،بہتا ناک، گلہ خراب ہونا اور سر درد کی شکایت ہونا شامل ہے چاٸنہ کے علامو تھاٸی لینڈ کے٢ ، جاپان ١ ، کوریا ١، امیریکہ ٢ ، اسٹریلیا ١، جب کہ ایران میں چھے افراد اس بیماری کے متعلق رپورٹ ہوۓ ہیں۔ باقی کٸی ممالک کی طرح پاکستان کے طالب علم بھی چاٸنہ میں موجود ہیں صرف ووہان شہر میں پاکستانیوں کی تعداد ١٠٠٠ ہے۔ بہت سے ممالک اپنے شہریوں کو وہاں سے نکال رہے ہیں جن میں امیرکہ، دبٸی،انڈیا اور ایران وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن پاکستانی حکومت نے اپنے شہریوں کو واپس لانے سے انکار کر دیا ہے۔ جسکی پاکستانی میڈیا اور مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے مخالفت کی جا رہی ہے۔ لیکن یہ قدم WHO کی ہدایت کے عین مطابق ہے۔الحَمْدُ ِلله پاکستان میں ایسا کوٸی کیس سامنے نہیں آیا۔ لیکن ہم اگر اس پر غور کریں کہ ایسا کیسے ممکن ہے؟ تو یہاں میں حضرت محمدﷺ کا فرمان بتاتی چلوں۔۔
انہوں نے ارشاد فرمایا کہجب تم کسی ایسی جگہ پہ ہو جہاں کوٸی وبا پھیلا ہو تو اس علاقے سے باہر نہ نکلو۔ اور اگر تم باہر ہو تو اس جگہ کی طرف مت جاٶ۔”
Coronavirus – A Test of National Unity — قوم کا امتحان
ہماری حکومت اس چیز پر عمل کر رہی ہے۔ اس کے برعکس وہ ممالک جو اپنے شہریوں کو چین سے نکال کر لے گٸے ہیں۔ وہاں پر اس بیماری کے بہت سے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ ایک مثال ایران کی لے لیں جہاں 6 مریض دم توڑ گٸے ہیں۔اس لیے بجاۓ اسکے کہ ہم سوشل میڈیا کہ اسکالر بنیں اور زیادہ سمجھدار بننے کی کوشش کریں ہم اس ہوالے سے ریسرچ کریں اور حکومت کے اقدامات پر تنقید کرنے کی بجاٸے۔
لوگوں کو حقیقت بتاٸیں کیونکہ ہماری قوم عقل سے زیادہ جزبات سے کام لیتی ہے۔ اور کچھ میڈیا گروپ ان جزبات کو بھڑکانے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ان سے گزارش ہے کہ پیسوں کہ بارےمیں مت سوچیں ایک پاکستانی بن کر پاکستان اور اس قوم کے تحفظ کے لیے اعوام کو صحیح آگاہی دیں۔ کیونکہ آپ اور آپ کا خاندان بھی اسی ملک کا حصہ ہیں۔ ایک بھی مریض کا پاکستان میں سامنے آنا اس قدرخطر ناک ہو سکتا ہے اس بات کا اندازہ شاید یہ قوم کرنا نہیں چاہتی۔ ہر چیز میں سیاست اور پا رٹی بازی یا تعصب کی عینک لگا کر تنقید کرنا ضروری نہیں۔
Coronavirus – A Test of National Unity — قوم کا امتحان
Wajiha Chishti (writer)Urdu Article | Untold Stories | about Coronavirus.