Women Times | ویمن ٹائمز

Complete Rights | آدھی آبادی پورا حق

About the rights of females.

Untold Highlights
  • women rights.
  • women card.

(Complete Rights | آدھی آبادی پورا حق)-اسلامی جمہوریہ پاکستان جس میں خواتین با لحاظ ِ آبادی 51% ہے جبکہ بطور ووٹر 46% ہے۔جون 2018 کے عام انتخابات میں جہاں مجموعی طور پر ٹرن آوٹ کم تھا وہیں پر خواتین کا ٹرن آوٹ بھی کم تھا خواتین کی اکثریت الیکشن کے مرحلے سے باہر رہی مرد ہو یا خواتین سب بالحاظِ حقوق برابر ہیں جب خواتین حقوق کے معاملے میں مردوں کے برابر ہیں تو خواتین کو ووٹ درج کروانے اور ڈالنے کا بھی پورا پورا اختیار ہے۔

Complete Rights | آدھی آبادی پورا حق

احکامِ بالاکو ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس میں خواتین کے ووٹ کے اندارج کو بھی یقینی بنا یا جائے اور ساتھ ہی الیکشن والے دن تمام تر انتظامات کیے جائیں تا کہ خواتین اپنے ووٹ کو آزادانہ ماحول میں اپنی مرضی کے مطابق اپنے پسندیدہ اُمیدوار کو ووٹ ڈال سکیں اس ضمن میں پاکستان کے پار لیمنٹ کی تعریف کرنا بھی ضروری ہے جس نے الیکشن ایکٹ2017 پاس کیا جس کے مطابق تمام تر سیاسی جماعتوں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں 5% پارٹی ٹکٹس جنرل نشتوں کیلئے خواتین امیدواروں کو دیں گی۔ 

مزید بر آں اگر کسی بھی عوامی حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں میں 10% ووٹ خواتین کے نہیں ہوں گے تو اُس حلقے کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے گا اور ساتھ ہی دوبارہ انتخابات کروائیں جائیں گے اسی ایکٹ پر عمل کرتے ہوئے  خیبر پختوخواہ  کے ایک حلقے میں الیکشن کمیشن انتخابات کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخابات بھی کروا چکا ہے جس کی بنیادی وجہ بھی یہ تھی کہ کل ڈالے گئے ووٹوں میں سے 10% خواتین کے ووٹ نہیں نکلے تھے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے یہ اقدامات انقلابی ہیں۔۔ ایک طرف ان اقدامات سے تمام تر سیاسی پارٹیاں جنرل نشتوں کی5% ٹکٹس خواتین اُمیدوار ں کو دینے کا پابند کیا گیا ہے۔

ا ور دوسری طرف الیکشن میں حصہ لینے والے تمام اُمیدواروں کی ایک طرح سے ذمہ داری بنائی گئی ہے کہ وہ مرد ووٹرز کو متحرک کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین ووٹرز کو بھی متحرک کریں تاکہ وہ بھی اپنے اختیارکو آزاد اور منصفانہ ماحول میں استعمال کریں۔خواتین بالحاظِ آبادی 51% ہیں جبکہ بالحاظِ رجسٹرڈ ووٹرز 46% ہیں اس ضمن میں حکومتی اداروں کو اقدامات کرنے چاہئیں کہ خواتین کی بطور ووٹرز رجسٹریشن بھی آبادی کے تناسب سے ہو آدھی آبادی، پورا حق کی پالیسی پر عمل کیا جانا چاہیئے.

Complete Rights | آدھی آبادی پورا حق

M. Imran Shahzaib (Writer)

Urdu Article | untold stories | about the rights of Public.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.