All About Islam — انسان اور اسلام

Chance (Part 2) | موقع

Our choice towards our life.

Untold Highlights
  • It is in our own hands where ww lead our lives.
  • We can decide what is right or wrong in life only by our thoughts.
  • Life is not a bed of roses.

(Chance (Part 1) | موقع)-دیکھو میں زندہ ہوں۔ہاں میں زندہ ہوں۔گزشتہ کئیں دنوں سے میں زندگی اور موت کے درمیان معلق تھی۔لیکن آ ج یہ احساس ہوا ہے کہ واقعی مجھے ایک اور موقع دیا گیا ہے۔ایک اور زندگی دی گئی ہے۔تو کیا ہوا اگر میرے حواس ابھی پوری طرح قابو میں نہیں۔میں سانس تو لے رہی ہوں۔تو کیا ہوا اگر میں دوسروں کی محتاج ہوں۔یہ تکلیف دائمی تو نہیں۔میری سوچ تو ابھی تک میرے بس میں ہے۔میرا تخیل تو زندہ ہے۔ان ناقابلِ فراموش گھنٹوں کو میرے ذہن سے غائب ہو نے میں کچھ وقت تو درکار ہو گا لیکن میں ناامید نہیں ہوں

Chance (Part 2) | موقع

وہ بارہ گھنٹے۔یقینن میرے کسی گناہ کی سزا تھی یا پھر کسی نیکی کا بدلہ۔وللہ اعلم۔اگر یہ کہا جائے کہ میں موت کو چھو کر واپس آئی ہوں تو بجا ہوگا بلکہ زمانے والے تو مجھے مردوں میں شمار کر ہی چکے تھے۔میں اس کہانی کو آ ج پھر دہرانا چاہتی ہوں۔کہانی…!!ہاں کہانی۔۔۔جو ناممکنات میں سے ہو وہ کہانی ہی تو ہوتی ہے اور جو ناممکن کو ممکن کردے وہی تو ذات باری ہے۔تکلیف تو آج  بھی ویسی ہی ہوتی ہے۔۔۔خوف کی لہر تو آج بھی دوڑتی ہے۔بس فرق یہ ہے کہ یہ سب ظاہری نہیں خیالی ہوتا ہے ۔اور یقین جانئے خیالی تکلیف زیادہ خطرناک ہوتی ہے۔لیکن میں پھر بھی اس کہانی کو دہراتی ہوں۔کیوں۔کیوں کہ میں دنیا کو بتانا چاہتی ہوں کہ موقع کیسے دیا جاتا ہے ،معجزے کیسے ہو تے ہیں۔میں نہیں جانتی کہ دنیا میں ایسا ہوتا رہتا ہے یا اس ظلمت کا نشانہ بننے والی سب سے پہلی میں تھی۔مگر میں شاید وہ پہلی مظلوم ہوں جسے یہ ظلم سہنے پر کوئی افسوس نہیں۔۔۔میں اپنے ظالم کو معاف بھی کرتی ہوں۔فقط میرے رب سے معافی لینے کے لیے۔

میں۔۔۔میں ایک انتہائی بے باک لڑکی۔۔۔

۔نماز ،روزوں اور دیگر احکامات سے بہت دور۔زنا ،ریاکاری،شراب نوشی اور ایسے لاکھوں گناہوں سے بے حد قریب۔آج اس واقعے کو پندرہ دن گزر چکے ہہں۔پھر بھی میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ مجھے کس نیکی کے عوض بچایا گیا۔18 دن قبل رات کے کوئی دو بجے تھے شاید۔میں اپنے دوستوں کے ہمراہ نائٹ کلب سے واپس آ رہی تھی۔میں ہر روز ڈرنک کیا کرتی تھیں ۔بس اس روز نا جانے کیوں میرا دل نہیں تھا پینے کا۔میں جانتی ہوں کہ یہ باتیں کافی نا معقول لگ رہی ہونگی آ پ کو۔لیکن اب میں مزید اپنی پردہ پوشی نہیں کرسکتی۔میرا دل نہیں تھا یا پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ سب پورے ہوش و حواس سے دکھانا چاہا تھا۔۔۔۔میرا جو دوست ڈرائیونگ کررہا تھا۔he was drunk

 اور رات کو پولیس کے ڈر سے وہ گاڑی بھی قدرے تیز چلارہا تھا۔شاید اسے علم تھا کہ اس دن پولیس نے قمر ذرا  کسی ہوئی تھی۔۔۔۔ہوا وہی جس کا ڈر تھا۔۔۔پولیس نے ھماری گاڑی کو مشتبہ قرار دے کر رکنے کا اشارہ کیا۔۔۔انجام کے ڈر سے میرے دوست نے ایکسیلیٹر پر اپنے جسم کا سارا دباؤ ڈال دیا۔گاڑی زن سے پولیس کی ناقہ بندیوں کو توڑتی گزر گئی اور اپنی رفتار پر قابو نہ رکھتے ہوئے ایک زیر تعمیر عمارت سے جا ٹکرائی۔عمارت پر لگے بمبو شاید گاڑی پر گڑ پڑے تھے۔میں اب تک ہوش میں تھی۔میں اپنے جسم سے نکلتے سرخ مادے کو محسوس کررہی تھی۔لیکن میں بے ہوش نہیں ہوئی تھی۔میں نے اپنے تینوں دوستوں کو آ خری سانسیں لیتے دیکھا اور پھر۔پھر شاید ایک اور بمبو گاڑی پر گڑا تھا۔فرنٹ مرر جو کچھ بچا تھا ۔۔۔وہ بھی چکنا چور ہوکر مجھ پر آ گرا تھا۔اور بس پھر میں اپنے حواس میں نہ رہی۔ایک ایسے اندھیرے میں چلی گئی جہاں کوئی نہ تھا۔میں اکیلی تھی۔بالکل۔تنہا اور وہاں خاموسی کا راج تھا۔۔۔مکمل خاموشی۔۔۔۔۔!!!

(جاری)

Chance (Part 2) | موقع

Ayesha Siddique (Writer)

Urdu Article | Untold Stories | about chance.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.