Untold Storiess
Edit
Hope And Destiny

Hope and Destiny | امید

1+
Quotes about Hope

Hope And Destiny

امید

Hope And Destiny | امید | Urdu Article | By Sumra Akhlaq | امید, یہ ایک روشنی کا نام ہے.ایسے جیسی صبح آفتاب کی پہلی کرن شبنم کا پہلا قطرہ.دن چڑھے یہ ختم تو ہو جائے اس وجہ سے کہ شاید دھوپ کی چمکتی روشنی میری نمی سے ذیادہ باعث فرحت ہو.لیکن اندھیرے سے اجالے کے درمیان یہ گھاس کو اکیلا نہیں رہنے دیتی.امید بھی ایسے ہی انسان کو تھامے رکھتی ہے.اسکے اقدامات میں حوصلہ افظائی کرتی ہے.چمکتی دھوپ تو میں تو سب عیاں ہے نا.اس میں راستہ تلاش کرنا آسان ہے.اصل بات تو اندھیرے میں راستہ نہ بھٹکنے کا نام ہے..اور جو لوگ کالے بادلوں سے گبھرا گئے وہ اسی میں بہہ گئے لیکن امید تو ایک کشتی کی طرح مظبوطی سے تر جانے کا نام ہے..یہ جتنی مظبوط اتنی ہی پائدار لیکن اس میں کیا گیا ایک بھی سراخ لمحہ بہ لمحہ اس کی حیات کو موت کی طرف لے جاتا ہے.بہ وقت  خبر نہ لی جائے تو سمندر کیا کشتی ندی میں بھی ڈوب کر ختم ہو سکتی ہے..ڈوبنا مقدر بن جائے تو اطراف ک جائزہ نہیں لیا جا سکتا.. قطرہ قطرہ مل کر مٹھی بھر بن کر جمع ہوتا چلا جاتا ہے اور کشتی کو بے معنی کر دیتا ہے.

Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Hope And Destiny | امید

ڈوب جانے کہ بعد کسے خبر کہ پہلے یہاں کسی کا وجود تھا.لوگ تو حال پر یقین رکھتے ہیں.کسے خبر کہ  ماضی میں اس میں کتنی طاقت تھی؟ہم انسان خود میں بھی کشتی کو تلاش کریں تو معلوم ہو کہ وللاہ کیا ہم پانی کی اوپر موجود سطح میں ہیں کہ منزل فراموش کرکے قبل ازوقت مایوسی کے دریا میں ڈوبے ہوئے ہیں…ارے! ڈوب جانا تو حق ہے سچ ہے! لیکن ڈوب جانا ججتا بھی تب ہے نہ کہ انسان موت کے حقیقی سمندر میں ڈوب کر ہی ختم ہو یا موت اور حیات کے بنانے والے کے عشق میں ڈوب کر فنا.

عشق کو چھوڑیں! یہ ہم جیسے اناڑیوں کی بس کی بات نہیں. یہ ہمیں زیب نہیں دیتا .ہم محبتیں تک بانٹ نہیں سکتے عشق تو سوچ سے باہر ہے.بات سے بات میں امید کا ذکر. اس کا اں سب باتوں سے کیا لینا دینا؟ ارے امید ہی تو ہے جو مایوسی کے دریا میں ڈوبنے نہیں دیتی۔یہی تو نجات ہے راہ راست ہے.

اصل میں انسان کی چلتی کشتی میں چھید نہ ہو تو وہ کیسے جانے کہ اسکا حل کیا ہے.ہمیں زندگی میں کئی لوگ دھوکہ دیتے ہیں کچھ ہمیں اکیلا چھوڑ جاتے ہیں  تو کبھی ہماری مسلسل ہار ہماری کشتی کو ڈبو دینے کا عمل کرتی ہے لیکن بے شک آدم کو اللہ کی عطا کردا خزانوں میں سے ایک ہے امید..جس سے وہ اپنی ڈوبتی کشتی پار لگا سکتا ہے دل کی کشتی میں ہوئے چھید کو پونڈ لگا سکتا ہے..

پیوند ہی تو امید ہے اور پیوندکار رحمان خدا تعالی..

وہی ہماری کشتی کو سلامت رکھتا ہے اسے منزل تک باحفاظت پہنچاتا ہے بشرطیکہ کہ ہم اسی سے رجوع کریں.کامیابی کا راز یہ نہیں کہ آپ بغیر کسی توڑ پھوڑ کہ منزل تک پہنچ جائیں بلکہ تمام آندھیوں اور مصائب کو جھیلتےہوئے بھی منزل کا حدف رکھیں تو دل میں موجود امید آپکی حفاظت کرتی کرتی ہے.ہر انسان کو ایسے شخص کی تلاش ہوتی ہے جو اسکے دل کو  آئینے میں اسکا اصل دیکھائے پھر آئینہ منزل کا تعین کرتا ہے اور ارادا سفر کا.

ابن آدم کو اس چیز کا شعور ہونا چاہیے کہ وہ دنیا میں اپنے رب کی واحدانیت کا ثبوت ہے.نہ کسی سے کمتر نا برتر..وہ تو خود کی تلاش میں آیا ہے کہ جب خود اور خودی کے خالق کو سمجھنے اور جاننے میں کامیاب ہو جائے تو جھک جائے۔

Hope And Destiny | امید
Urdu Article By
Sumra Akhlaq
Writer

Hope And Destiny | امید

More from
Bitter Truth

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
Time is Money | وقت میں برکت کی تلاش
11Nov

Time is Money | وقت میں برکت کی تلاش

0 Time is Money وقت میں برکت کی تلاش Time is Money | وقت میں برکت کی تلاش | Urdu Article By | Medhia Irfan |  وقت تو جیسے پر

Health Effect of Tobacco | بے شرم سگریٹ
09Nov

Health Effect of Tobacco | بے شرم سگریٹ

0 Health Effect Of Tobacco | بے شرم سگریٹ Health Effect Of Tobacco | بے شرم سگریٹ Health Effect Of Tobacco | بے شرم سگریٹ | Urdu Article | By

Patience and Tolerance | صبر
23Oct

Patience and Tolerance | صبر

0 Patience and Tolerance صبر Patience and Tolerance | صبر | Written By | Sumra Ikhlaq | سب کہتے ہیں درد مِٹ جائیں گے صبر کرو۔ یقین رکھو اور آگے

Hope and Destiny | امید
18Oct

Hope and Destiny | امید

1+ Hope And Destiny امید Hope And Destiny | امید | Urdu Article | By Sumra Akhlaq | امید, یہ ایک روشنی کا نام ہے.ایسے جیسی صبح آفتاب کی پہلی

The Impact of Social Media | سوشل میڈیا کے اثرات
29Sep

The Impact of Social Media | سوشل میڈیا کے اثرات

2+ The Impact of Social Media سوشل میڈیا کے اثرات The Impact of Social Media | Urdu Article | By A.F.K |  آج میں بات کروں گی سوشل میڈیا کے

Harassment and Discrimination | اذیت
20Sep

Harassment and Discrimination | اذیت

2+ Harassment And Discrimination اذیت Harassment And Discrimination | Urdu Article | By Ayesha M. Siddique | آج ذرہ سی ناکامی سے ہم کنار ہوئی میں.اور یقین جانئے مجھے گمان

Hope And Destiny | امید

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

1+

What are your Thought's ..???