Untold Storiess
Edit
Heart and Soul

Heart and Mind | قلب یا ذہن

5+
Heart and Soul

Heart and Mind

قلب یا ذہن

Heart and Mind | By Ayesha Siddique   کبھی کبھار تخیل کی راہ پہ نکلتی ہوں تو پھر سوچتی ہی چلی جاتی ہوں۔سفر طویل سے طویل تر ہوتا چلا جاتا ہے اور بالآخر بنا کسی منزل تک رسائی حاصل کیے میں دوبارہ زمانہ حال میں لوٹ آتی ہوں۔آج پھر اسی نقطے پہ خیال کرنے کا جی چاہ رہا ہے ،اسی سفر کی مسافت طے کرنے کا جی چاہ رہا ہے۔مجھے بخوبی علم ہے کہ اب کی بار بھی خالی ہاتھ ہی لوٹوں گی مگر شاید اب لطف آنے لگا ہے اس تخیل میں۔۔تو قلب یا ذہن۔اقلیت کہتی نظر آتی ہے کہ لوگوں کی سوچ کا اختیار کا صرف ذہن حامل ہے اور اکثریت خیال کرتی ہے کہ دماغ سوچتا ضرور ہے مگر فیصلے کرنے کا اختیار دل کو ہو تو نتیجہ سدا درست نکلتا ہے۔ میں اگر اقلیتوں کی بات سے اتفاق کرتی ہوں تو بھی درست معلوم ہوتی ہوں کیونکہ ذہن ہی تو جسم کے تمام معاملات کو قابو میں رکھے ہوئے ہے اور پھر تخیل کا دارومدار تو ہے ہی ذہن پہ۔مگر پھر اکثریت کی بات پہ غور کرتہ ہوں تو وہ بھی درست معلوم ہوتی ہے۔چونکہ دل بھی تو ارے آتا ہے اسواچ میں ، ہزارہاں ارادوں کے بابت ہمیں یہ رائے دی جاتی ہے کہ دل سے پوچھو۔یعنی دل بھی تخیل کا حامل ہے۔۔۔مگر زیادہ اہم کون ہے۔دل یا دماغ ۔قلب یا ذہن۔ذہن کو اہم قراردیا جائے کہ یہ جسم کی تمام حرکات و سکنات کا ذمہ دار ہے تو بھی بجا ہوگا مگر قلب اگر جسم کے بالائی حصے ۔۔یعنی دماغ کو سیال فراہم ہی نہ کرے تو وہ کسی قابل ہی نہ رہے۔

Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news, heart and mind, heart and soul 

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Heart and Mind | قلب یا ذہن

دماغ میں ذرہ برابر بھی مسئلہ رونما ہو تو زندگی بھر کی محتاجی مقدر بن جاتی ہے اور اگر دائیں جانب دھڑکتے اس گوشت کے ٹکرے میں کچھ خرابی رونما ہوجائے تو سانسیں تھم جانے تک کی نوبت آجاتی ہے ۔تو کیا پھر دل کو اہمیت کا تمغا دی دیا جائے۔مگر ذہن میں بھی خرابی پیدا ہوجائے تو جینا بھی نہ جینے ہی کے مانند ہوجاتا ہے۔لیکن ذہن کی مسمارگی کی ایک وجہ اسی لہو کی عدم فرہامی بھی تو ہوتی ہے ۔ 

یہ دونوں ہی شئ یک دوجے سے منسلک ہیں۔ اللہ عزوجل کی ہر ہی تخلیق بے مثل و بے مثال ہے ۔بلاشبہ کسی شک کی گنجائش ہی نہیں اس میں ۔۔ اور اسی کی تخالیق کا موازنہ تھی ممکن نہیں مگر پھر بھی ان لازوال اعضاء میں سے کوئی ایک تو ہوگا مزید اہمیت کا حامل تخیل کا مکمل اختیار جب ذہن کے ذمے ہے تو دل کی شراکت کیوں؟ کبھی کبھار خیال کرتی ہوں کہ دونوں ہی جاودانہ اہمیت کے حامل ہیں۔۔۔جوکہ بے شک ہیں مگر پھر وہی تجسس آڑے آجاتا ہے خداناخواستہ اس ذات باری کے فیصلوں پہ سوال اٹھانے کی جرات نہیں کررہی ۔مگر غور و فکر کرنے کا شوق پروان چڑھتا جارہا ہے۔آج پھر تخیل کی اس مسافت سے خالی ہاتھ بنا کسی جواب کے لوٹ رہی ہوں۔مگر ایک سوال آپ کی نذر اس امید کے ہمراہ کررہی ہوں کہ شاید میرا تجسس کسی تسکین سے ہمکنار ہوجائے۔۔۔شاید اس سوال کے ذریعے سے اس جواب کا حصول ممکن ہوجائے مطمئن کرجائے۔۔۔تو بتائیے دل یا دماغ۔۔۔ذہن یا قلب۔۔؟

Heart and Mind | قلب یا ذہن
Urdu Article By
Ayesha Siddique
Writer

Heart and Mind | قلب یا ذہن

More from
Bitter Truth

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
Deep Words | گہرائیاں
25Nov

Deep Words | گہرائیاں

1+ Deep Words گہرائیاں Deep Words | گہرائیاں | Urdu Article | By Sumra Akhlaq | کیا صرف سمندر کے مقدر میں ہی یہ قلم بند ہے کہ گہرائیوں کا

Time is Money | وقت میں برکت کی تلاش
11Nov

Time is Money | وقت میں برکت کی تلاش

0 Time is Money وقت میں برکت کی تلاش Time is Money | وقت میں برکت کی تلاش | Urdu Article By | Medhia Irfan |  وقت تو جیسے پر

Health Effect of Tobacco | بے شرم سگریٹ
09Nov

Health Effect of Tobacco | بے شرم سگریٹ

0 Health Effect Of Tobacco | بے شرم سگریٹ Health Effect Of Tobacco | بے شرم سگریٹ Health Effect Of Tobacco | بے شرم سگریٹ | Urdu Article | By

Patience and Tolerance | صبر
23Oct

Patience and Tolerance | صبر

0 Patience and Tolerance صبر Patience and Tolerance | صبر | Written By | Sumra Ikhlaq | سب کہتے ہیں درد مِٹ جائیں گے صبر کرو۔ یقین رکھو اور آگے

Hope and Destiny | امید
18Oct

Hope and Destiny | امید

1+ Hope And Destiny امید Hope And Destiny | امید | Urdu Article | By Sumra Akhlaq | امید, یہ ایک روشنی کا نام ہے.ایسے جیسی صبح آفتاب کی پہلی

The Impact of Social Media | سوشل میڈیا کے اثرات
29Sep

The Impact of Social Media | سوشل میڈیا کے اثرات

2+ The Impact of Social Media سوشل میڈیا کے اثرات The Impact of Social Media | Urdu Article | By A.F.K |  آج میں بات کروں گی سوشل میڈیا کے

Heart and Mind | قلب یا ذہن

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

5+

What are your Thought's ..???