# TrendingPolitics | سیاست
Trending

Amjad Islam Amjad | امجد اسلام امجد

4 aug 1944 - 10 Dec 2023

Untold Highlights
  • Amjad Islam Amjad is a bright star in the world of literature.
  • An unforgettable personality.
  • Our poets and writers are our identity.

  ( Amjad Islam Amjad | امجد اسلام امجد)

حسابِ عمر کا اتنا سا گوشوارا ہے
تمہیں نکال کے دیکھا تو سب خسارا ہے

Amjad Islam Amjad | امجد اسلام امجد

مارے شاعر ہمارے ادیب ہماری پہچان ہیں، مگر وقت کی ستم ظریفی تو دیکھئے کہ شاعری کی دنیا وقتاً فوقتاً اجڑتی ہی چلی جا رہی ہے، آج اردو دنیا کے ایک اور عظیم شاعر اس جہانِ فانی سے رخصت لے گئے ہیں جنہوں نے اردو ادب کو دنیا تک پہنچانے میں قلیدی کردار ادا کیا تھا۔ جی ہاں میں بات کر رہی ہوں نامور شاعر، ڈرامہ نگار، کالم نویس محترم جناب امجد اسلام امجد صاحب کی جو کہ 10 فروری 2023 یعنی آج کے دن اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
چھوٹا سا خاندان ہے اردو غزل کا اور
ایک ایک کر کے سارے بڑے جارہے ہیں یار۔

امجد اسلام امجد واقعی ایک روشن ستارہ تھے جنہیں 1998 میں اپنی شاندار صلاحیتوں کی وجہ سے ستارہ امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ اور 1987 میں پرائڈ آف پرفارمینس کے اعزاز سے نوازا گیا۔ انہوں نے اپنے 50 سالہ کیرئیر میں 40 کتابیں لکھیں. جن میں عکس، جدید عربی نظموں کا منضوم ترجمہ، برزخ ، گیت ہمارے اور دیگر کئی نام شامل ہیں۔

Amjad Islam Amjad | امجد اسلام امجد

انہوں نے اپنے تعلیمی دور کے اختتام کے بعد گورنمنٹ ایم -اے- او کالج لاہور میں لیکچرار کی ملازمت شروع کی۔ اس کے بعد وہ 1975 سے 1979 پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔
اس کے بعد پھر کچھ عرصہ استاد کے عہدے پر فائز رہنے کے بعد 1989 میں انہیں اردو سائنس بورڈ کا ڈائریکٹر جنرل منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بہت سے مشہور ڈرامے بھی لکھے جن میں وارث، دہلیز، سمندر، وقت، فشار ،راات، دن وغیرہ سرِ فہرست ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے کئی کالم بھی لکھے اور تنقیدی جائزے بھی قلمبند کرتے رہے مگر اس سب کے باوجود ان کی زیادہ تر توجہ نظم نگاری پر ہی رہتی تھی۔
جون 2018 میں انہوں نے اردو اخبار “ڈیلی ایکسپریس” کو جوائن کیا اور اس میں اپنی کلم کے ذریعے کئی مشہور آرٹیکل لکھے۔ “ڈیلی ایکسپریس” میں ان کے کالمز کا موضوع “چشمِ تماشہ’ تھا۔ ان کے آرٹیکل ہو یا شاعری یا پھر کوئی ڈرامہ ہر چیز پڑھنے اور دیکھنے والوں کے زہنوں پر ایک گہری چھاپ چھوڑ جاتی ہے۔ ان کے الفاظ میں اتنی سکت رکھتے ہیں کہ وہ کسی کا زہن بدل سکیں۔
امجد اسلام امجد کو دسمبر 2019 میں ترکی میں کے شہر استنبول میں فاضل انٹر نیشنل کلچر اینڈ آرٹ کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
اور آج وہ 10 فروری 2023 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑںے کی وجہ سے اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔

اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ آمین ۔

 وہ جو گیت تم نے سنا نہیں 
میری عمر بھر کا ریاض تھا
میرے درد کی تھی داستاں 
جسے تم ہنسی میں اڑا گئے۔ 

Amjad Islam Amjad | امجد اسلام امجد

Mehar fatima (Editor)

A breif Article about Our poet , Hero , novelist Amjad Islam Amjad.

Article description

Text Quality - 83%
Research - 96%
Creativity - 75%
Readability - 92%
Impression - 90%

87%

Content quality

Your feedback can build our confidence and enhance the writing skills of our writers.

User Rating: 1.51 ( 4 votes)

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.