All About Islam — انسان اور اسلام

Allah is Omnipotent | آبِ پُشت

All about Allah's support.

Untold Highlights
  • support of Allah in every situation of life.
  • we should trust Allah, he will surely bless us.
  • Allah is our strength.

(Allah is Omnipotent | آبِ پُشت)-انسان ایک مشتِ خاک ہے لیکن ولولوں کے ہنگامے پر خروش، فانی، ذرا سی ٹھیس سے ختم ہو جانے والا انسان ہے. اس کی بنیاد کمزور ہے یعنی یہ انسان مٹی سے بنایا گیا ہے لیکن اس کا جوہر حیات خاکی نہیں ہے بلکہ روحانی اور نورانی ہے اس میں تابعدگی اور خشندگی کی صفات پائی جاتی ہیں۔ وہ یہ سب جننا اور سوچنا بھی نہیں چاہتی تھی۔آج کی رات فیصلے کی رات تھی آج اس کے مقدر کا فیصلہ کیا جا رہا تھا۔ جو زخم برسوں بعد بھی نہیں بھر پائے تھے وہ آج بھرنے جا رہے تھے۔ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹی وہ مسلسل رب سے موت کی بھیک مانگ رہی تھی۔ مگر خدا کسی گنہگار کی موت سے خوش نہیں ہوتا بلکہ وہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی بری روش سے باز آجائیں اور زندہ رہیں۔ خدا کسی کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ اس کے ما تحت ہو جا ئے، پر اگر ہم اپنی مرضی سے اس کا انکار کرتے ہیں تو وہ ہمارے فیصلہ کو قبول کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ کے لئے ہم سے دور رہے۔ اس کا رب بھی اس سے دور ہو گیا تھا۔”میں واضح الفاظ میں کہہ چکا ہوں میں تم سے محبت نہیں کرتا، میں کسی اور سے محبت کرتا ہوں ہمارے درمیان صرف دوستی کا رشتہ ہے اور ایک بات یاد رکھنا مشائل! میں کبھی بھی تم جیسی بے وقوف لڑکی سے شادی نہیں کر سکتا۔۔

اس کے انداز میں اس قدر سرد مہری اور کڑواہٹ تھی کہ مشائل بے دم سی بستر پر گر گئی۔ اسے لگا ہی نہیں وہ معیز سے بات کر رہی ہے جو اسے اپنی جان کہتا تھا۔ آج انہی رشتوں سے مکر رہا تھا۔ معیز کے کہے الفاظ اب بھی اس کے ذہن میں گردش کر رہے تھے

لائے گی گردش میں __ تُجھ کُو بھی مِری آوارگی

کُو بہ کُو میں ہُوں تو __ تُو بھی در بدر ہُو جائے گا

Allah is Omnipotent | آبِ پُشت

”یا رب الؑعالمین! میں اس اذیت اور کرب میں نہیں جی سکتی، یا اللہ مجھے موت عطا فرما دے۔”جس موت کے لیے وہ پچھلے چوبیس گھنٹوں سے دعائیں مانگ رہی تھی وہ یوہی کیسے آ جاتی۔ موت روح کا بدن سے تعلق ختم ہونے کا اور انسان کا دار فانی سے دار بقا کی طرف کوچ کرنے کا نام ہے۔ رب العزت تو انسان کو آزمانے کے لئے اسے بری اور اچھی حالتوں میں مبتلا کرتا ہے لیکن انسان بجائے اپنے گناہوں کی تلافی کرنے کے اس رب سے موت مانگتا ہے۔ مگر موت کا تو وقت متعین ہےاس کی مقررہ میعاد آتی ہے پھر انسان گھڑی بھر بھی اُس سے آگے پیچھے نہیں ہو سکتا۔’’یا اللہ میں جانتی ہوں میں بہت گنہگار ہوں مگر توں تو رحیم و کریم ہے، میں اس دنیا میں اور نہیں جینا چاہتی، مجھے ان لوگوں سے وحشت ہوتی۔‘‘ آنسوؤں بہہ کر اس کی رخسار پر آ چکے تھے۔’’ مس مشائل! آپ نے خود کی جان کیوں لینے کی کوشش کی؟ کیا آپ کو نہیں پتہ خود کشی حرام ہے؟؟؟‘‘ ڈاکڑ دانیال انجیکش کے ساتھ حاضر ہوئے۔”جب زندگی حرام ہو جائے تو خود کشی حلال ہو جاتی ہے۔” اس کے چہرے پر کئی تلخ لہریں موجود تھی۔

زندگی کبھی حرام نہیں ہوتی زندگی تو رب کی عظیم الشان نعمت ہے اور زندگی میں مصائب بس انسان کی آزمائش ہوتے ہیں، ہمیں ان مصائب پر رنجیدہ ہونے کی بجائے صبر سے کام لینا چاہیے بیشک وہ رب صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔‘‘’’ آج تک صبر تو کیا ہے لیکن اس کا کیا اجر ملا۔ اگر یہ زندگی نعمت ہوتی تو بھلا کسی کو اتنی تکلیف کیوں ملتی؟ آج تک مجھے سکون میسر نہیں ہوا پھر بھی میں یہ زندگی جی رہی ہوں لیکن اب بس اب مجھے موت چاہیے بس موت۔‘‘ اب کی بار وہ چیخ کر بولی۔’’ انسان ہر حال میں اپنے دل کی پیروی کرتا ہے جیسی کیفیت اس کے دل کی ہوتی ہے وہی جھلک اس کے مزاج اور دل میں ہوتی ہے اور یہ یاد رکھنا کہ تکلیف و پریشانی، صحت و بیماری سب کچھ اللہ ہی کی طرف سے ہے اور اس میں ہمارے لیے بعض اوقات بے شمار خیر پوشیدہ ہوتی ہے جس کو ہم سمجھتے نہیں۔ کسی مسلمان کو کسی بیماری یا اس سے بھی کم تر چیز کی وجہ سے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اس شخص کے گناہوں کو اس طرح گرا دیتا ہے جیسے درخت اپنے پتوں کو گرا دیتا ہے۔ تمہیں پتہ ہے رب نے تمہیں موت کیوں نہیں دی؟؟’’ کیوں؟؟‘‘ اس نے حیرانی سے پوچھا۔’’ درحقیقت مرنے سے آنکھیں بند نہیں ہوتیں بلکہ آنکھیں تو اب کھلی ہیں ۔ موت کے بعد کے مراحل تو اس سے زیادہ سخت اور آنے والے مناظر تو اس سے زیادہ ہولناک ہیں

اپنے اردگرد لوگوں کو دیکھو تم سے زیادہ تکلیف میں مبتلا ہے پھر بھی وہ صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں اور پر سکون موت بھی تو نیک لوگوں کو ہی آسانی سے میسر آتی ہے۔ کیا تمہیں واقعی یقین ہے کہ تم پر سکون موت کی مستحق ہو؟ کیا تم نے آج تک کسی کا دل نہیں دکھایا انہیں تکلیف نہیں دی ہے؟ کبھی دوسروں میں خوشیاں بانٹی ہیں اداس چہروں پر مسکراہٹ کا سبب بنی ہو؟؟‘‘ انہوں نے سوالیہ نظروں سے اسے دیکھا۔وہ گہری سوچ میں ڈوبی یک ٹک نظروں سے کمرے کی چھت گھور رہی تھی۔’’ نہیں۔‘‘ اس نے مختصرً کہا۔’’ کبھی نماز پڑھ کر اس رب کے حضور دعا مانگی ہے کہ وہ تمہیں سکون دے تمہاری مشکلات دور کر دے تمہیں بخش دے؟؟؟‘‘’’ میں نماز نہیں پڑھتی۔‘‘ ان نے دوسری طرف منہ پھیرا۔۔

’’ تم نے کبھی اپنے رب کو خوش نہیں کیا تو وہ تمہیں موت کیسے دے ۔ اللہ تعالیٰ احکم الحاکمین ہے۔ اس سے جب دعا کی جائے تو دعا کرتے ہوئے اچھے جملے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کرنا چاہیے نا کہ ہر وقت بس موت مانگنی چاہیے اور اس سے مانگتے ہوئے زبان کو احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔ بے وزن، بے تکے اور پُر تکلف یا نا مناسب جملے دعا میں استعمال کرنا مکروہ اور خلافِ ادب ہے۔ اس وقت تک بندے کی دعا قبول ہوتی ہے جب تک وہ صلہ رحمی کے ختم کرنے کی اور کسی گناہ کی دعا نہ کرے لہذا ضروری ہے کہ ہم افسوس کرنے یا خون کے آنسو بہانے سے قبل اس دنیاوی فانی زندگی میں ہی ا پنے رب کو راضی کرنے کی کوشش کریں تا کہ ہماری روح ہمارے بدن سے اس حال میں جُدا ہو کہ ہمارا خالق و مالک و رازق ہم سے راضی ہو اور یہ دنیاوی زندگی تو دھوکے کے سامان کے سوا کچھ بھی نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ دار آخرت ہی اصل زندگی ہے، اگر یہ لوگ جانتے ہوتے۔‘‘ مشائل ابھی بھی منہ پھیرے دوسری طرف دیکھ رہی تھیں مگر اس کا دھیان یہی تھا۔ ڈاکڑ دانیال نے اپنی بات ختم کرنے ہی اسے بے ہوشی والا انجیکشن لگانا مناسب سمجھا۔

Allah is Omnipotent | آبِ پُشت

Saira anjum (writer)

Urdu Article | Untold Stories | about Allah is omnipent.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.