- Wheat and Flour are the Staple food for Pakistani's
- Now it has become a center for Pakistani Politics
- In this politics the poor is Still Hungry
- Despite of us being the 7th Largest Wheat Producer in the World
(ALL HAIL TO “ATTA”آٹے کو عزت دو)–آٹے کو عزت دو گے تو لوگ ووٹ کو عزت دیں گے۔موجودہ حکومت کو ابھی اپنے ہنی مون(Honey moon) کے ختم ہونے کا یقین آیا ہی تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے ڈیژھ سال گزر گیا۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ پچھلی حکومتوں کی کرپشن کا نعرہ غیر مقبول ہوتا گیا۔ اب سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے عوام کو مہنگاٸی اور بے روز گاری کو ختم کرنے کے حسین خواب دکھاٸے تھے۔ ؟؟؟ کہاں ہیں وہ لیڈرز جنہوں نے تعلیم اور صحت کی سہولتیں عام کرنے کے دعوے کیے تھے۔ اس ڈیڑھ سال میں جس شدت سے عوام کی امیدیں ٹوٹی ہیں اور خواب ریزہ ریزہ ہوٸے ہیں امید ہے اب کوٸی شخص دوبارہ ڈیڑھ سال پرانی تاریخ دہرانے کی غلطی نہیں کرے گا۔اب اصل مدعے کی طرف آتے ہیں ابھی ٹماٹروں کی مہنگاٸی کا شور کچھ تھما ہی تھا کہ ایک نیا شور برپا ہو گیا اور کانوں میں یہ آواز آنے لگی کہ ملک میں آٹے کی قلت ہو گٸی ہے۔ جی ہاں میں بات کر رہی ہوں آٹا بہران کی اور ابھی یہ شور اپنی منزلِ مقصود تک نہیں پہنچا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا چرچہ شروع ہو گیا۔ قیمتوں میں اضافہ آٸے دن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے اور ہمارے حکمران صاحبان محض تقریروں کے اور کچھ نہیں کر رہے۔ صرف کسی مسٸلے پر نوٹس جاری کرنے سے یا گز گز کی تقریریں جھاڑنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ بات تو تب بنتی ہے جب ان نوٹسز پر عمل درآمد بھی کروایا جاٸے۔ باہر کے ملکوں میں جا کر ”امن امن“ کا نعرہ بلند کرنے والوں اپنے ملک میں بھی ایک نظر دوڑا لو تا کہ تم جان سکو کہ کس طرح مہنگاٸی سے لٹی عوام اپنے ہی گریبان چاک کرنے پر تلی ہے۔
ALL HAIL TO “ATTA” | آٹے کو عزت دو
کزشتہ دنوں ٩٢ نیوز کے ایک پروگرام (night edition) کی میزبان شازیہ زیشان نے یہ دعویٰ کیا کہ ہمارے وزیرِ اعظم جناب عمران خان صاحب کو دسمبر میں ہی NCMC یعنی (national crisis management cell) کی طرف سے عمران خان کوزاتی طور پر یہ نوٹس جاری کر دیا گیا تھا کہ پاکستان آنے والے مہینوں میں آٹے کی کمی کا شکار ہو گا مگر عمران خان نے اس مسٸلے کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔اور اس نوٹس پر بر وقت کوٸی ایکشن نہیں لیا گیا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اس مسٸلے کے آغاز سے پہلے ہی اسکے حل کا تعین کر لیا جاتا۔ مگر کِیا کیا جاٸے ہمیں تو ایک دوسرے پر الزام لگانے سے ہی فرصت نہیں ہے۔

ریاست کا غریب بھوک سے مر رہا ہے اورحکمران یہ سوچ رہا ہے کہ اگلا الزم کس پر لگایا جاٸے۔ ارے ریاست کے ٹھیکے داروں اگر ادارے بناٸے ہیں تو انکو صرف علامتی طور پر نہ رکھو ، صرف انکے افسران کو کرسیوں پر براجمان رہنے کی تنخواہیں نہ دو بلکہ وقت پر کام کرواٶ، انکے کام کو سراہو، اور وقت سے پہلے مسٸلوں کا حل نکالو بلکہ یوں کہ لیں کہ تھوڑا سا وقت سے پہلے حرکت میں آٶ۔کہتے ہیں بھوک انسان سے کچھ بھی کروا سکتی ہے۔ مجھے ڈر ہے کہ جس پیار سے عوام نے کرسی دی تھی کہیں اسی پیار سے وہ کرسی کھینچ نہ لی جاٸے ۔ہمیں تقریروں اور تصوف کی ضرورت نہیں بلکہ آٹے کی ضرورت ہے اور جیسا کہ ایک ایک صوفی نے فرمایا۔
پنج(5) رکن اسلام دے تے چھیو١ں (6)فریدا ٹَک (روٹی)
جے نہ ہو وے چھیواں تے پنجے وی جاندے مُک (ختم)
بابا فرید گنج شکر
ALL HAIL TO “ATTA” | آٹے کو عزت دو
Mehar Fatima (editor)ALL HAIL TO “ATTA” | A Pakistani Problem that has remained since the dawn of Pakistan.
- https://untoldstoriess.com/trending/all-hail-to-atta/
- Text Quality – 80
- Research – 95
- Creativity – 73
- Readability – 85
- Impression – 80%
27 jan 2020
Article description
Text Quality - 80%
Research - 90%
Creativity - 73%
Readability - 85%
Impression - 80%
82%
Content quality
Your feedback can build our confidence and enhance the writing skills of our writers.