Untold Storiess
The Ottoman Empire

The Ottoman Empire | (سلطنتِ عثمانیہ مختصر تاریخ (حصّہ دوئم

1+
The Ottoman Empire

The Ottoman Empire

(سلطنتِ عثمانیہ مختصر تاریخ (حصّہ دوئم

The Ottoman Empire | By Hafiz Ifrahim   صہیونیوں کے وفد سلطان عبد الحمید کے پاس ایک دو نہیں بلکہ مختلف بہانوں سے مختلف اوقات میں تین بار آیا اور فلسطین میں آباد ہونے/تعلیمی ادارے کھولنے  اور آخری ملاقات میں دوگنی چوگنی قیمت کے عوض فلسطین کی اراضی خریدنے یا سارا ملکی قرضہ اتارنے کے لئے ملینوں کی رقم کی پیش کش کی لیکن سلطان عبد الحمید جرات ، حمیت ، غیرت اسلامی اور دور اندیشی کے سبب ان کے یہودی آباد کاری جیسے مکروہ عالمی صہیونی عزائم سے واقف تھے اس لئے انہوں نے اس کی اجازت نہ دی،اور ان کے زمانے میں یہودی ایجنڈے کی تکمیل نہ ہوسکیی ، جس کے بعد سے ہی ان کی خلافت کے خلاف سیاسی تحریک کی آبیاری کی جانے لگی ۔اور عوام کو خلافت کے خلاف اکسانے کی سازشیں کی جانے لگیں

صہیونیوں نے مختلف عرب گروپوں میں عصبیت ابھارنے کے لئے نجد پہ صدیوں سے حکمرانی کرنے والے آل سعود اور ترکوں کی طرف سے متعین کردہ مکہ کا والی حسین بن علی (شریف مکہ ) کو سلاطین عثمانی سے علیحدگی اور بغاوت پہ اکسایا، شریف مکہ کو ترکوں سے بغاوت کرنے اور اس کی افواج کو حجاز سے نکال باہر کرنے کے عوض حجاز کے امیر المومنین بننے کا خواب دکھایا گیا جبکہ آل سعود کو نجد کے علاوہ دیگر علاقوں پہ حکومت کی لالچ دی گئی تھی، شریف مکہ نے 1817میں خلافت عثمانیہ کے خلاف بغاوت کردی جب دونوں گروپوں کی بغاوت سے عرب دنیا خلافت عثمانیہ کے دائرہ سے باہر ہوگئی تو اب

برطانیہ نے 1924 میں سعود کے بیٹے عبد العزیز کو نجد کے ساتھ حجاز کا علاقہ دیدیا اور سعودی حکومت قائم ہوگئی اور شریف مکہ کے ایک بیٹے کو عراق اور دوسرے کو اردن پہ متمکن کردیا گیا۔

Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point, eurtugural gazi ptv pakistan drama 

The Ottoman Empire | (سلطنتِ عثمانیہ مختصر تاریخ (حصّہ دوئم

خلافت عثمانیہ کے ڈوبتے سورج کے تحفظ کے لئے علماء دیوبند نے ہندوستان میں بے مثال سعی کی ، اس کے لئے ہندوستان میں تحریک چلائی گئی ، نجدیوں کی حکومت کی تائید سلفیوں کی طرف سے ہوئی جبکہ احمد رضا خان بریلوی نے خلافت عثمانیہ کے خلاف شریف مکہ کے فتوی پہ دستخط وتائید کی ۔

یکم نومبر 1922ء کومصطفی کمال پاشا نے استعماری طاقتوں کی ایما پر ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے ذریعے سلطنتِ عثمانیہ کے خاتمے کی قرارداد منظور کی ، اس وقت کے خلیفہ اسلام، عثمانی سلطان محمد وحید الدین ششم کو اٹلی کی طرف ملک بدر کردیا گیا ،

ان کے قریبی رشتہ دار عبدالمجید آفندی کو آخری وعلامتی عثمانی خلیفہ بنایا ،مگر 3 مارچ 1924ء کو ترکی کی قومی اسمبلی نے ایک مرتبہ پھراسلام دشمنی اور مغرب پروروں کا ثبوت دیتے ہوئے اتاترک کی قیادت میں اسلامی خلافت کے خاتمے کا قانون بھی منظور کرلیا سلطنت عثمانیہ ختم ہوگئی اور یوں دنیائے اسلام رحمت عظیمہ خلافت اسلامیہ سے محروم ہوگئی، اسلامی شریعت کو معطل کر کے سرزمین خلافت کو چھوٹی چھوٹی ریاستوں میں تقسیم کر نے کے بعد ہر ایک کو اپنا آئین ، قانون، قومیت اور جھنڈا تھمانے کے ساتھ امت کا شیرازہ بکھیردیا گیا،اسلام کی عادلانہ نظام معیشت کو مغربی سرمایہ دارانہ نظام سے ، اور لادینیت واشتراکیت کو جمہوریت کے حسین لبادہ میں پیش کردیا گیا ۔

سقوط خلافت عثمانیہ کے بعد فلسطین پر برطانیہ نے قبضہ کر کے اپنا گورنر بٹھا دیا جس نے یہودیوں کو اجازت دے دی کہ وہ فلسطین میں آکر جگہ خرید سکتے ہیں اور آباد ہو سکتے ہیں۔ چنانچہ دنیا کے مختلف ممالک سے منظم پروگرام کے تحت یہودیوں نے فلسطین میں آکر آباد ہونا شروع کیا۔ وہ فلسطین میں جگہ خریدتے تھے اور اس کی دوگنی چوگنی قیمت ادا کرتے تھے۔ فلسطینی عوام نے اس لالچ میں جگہیں فروخت کیں اور علماء کرام کے منع کرنے کے با وجود محض دگنی قیمت کی لالچ میں یہودیوں کو فلسطین میں آباد ہونے کا موقع فراہم کیا۔ اس وقت عالم اسلام کے سرکردہ علماء کرام نے فتویٰ صادر کیا کہ چونکہ یہودی فلسطین میں آباد ہو کر اسرائیلی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں اور بیت المقدس پر قبضہ ان کا اصل پروگرام ہے اس لیے یہودیوں کو فلسطین کی زمین فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ یہ فتویٰ دیگر بڑے علماء کرام کی طرح حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ نے بھی جاری کیا جو ان کی کتاب ’’ بوادر النوادر‘‘ میں موجود ہے۔ مگر فلسطینیوں نے اس کی کوئی پروا نہ کی اور دنیا کے مختلف اطراف سے آنے والے یہودی فلسطین میں بہت سی زمینیں خرید کر اپنی بستیاں بنانے اور آباد ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ حتیٰ کہ 1945ء میں اقوام متحدہ نے یہودیوں کو فلسطین کے ایک حصے کا حقدار تسلیم کر کے ان کی ریاست کے حق کو جائز قرار دے دیا اور فلسطین میں اسرائیل اور فلسطین کے نام سے دو الگ الگ ریاستوں کے قیام کی منظوری دے دی جس کے بعد برطانوی گورنر نے اقتدار یہودی حکومت کے حوالہ کر دیا۔(حضرت مولانا زاہد الراشدی صاحب )

خلافت عثمانیہ کے سقوط کے اس سارے سازشی تانے بانے کے پیچھے گریٹر اسرائیل کا قیام ، مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر اور مسلمانوں کے قبلہ اول پہ ناپاک تسلط وقبضہ کار فرما تھا۔مسلمانوں کے باہمی اختلاف اور گروہی عصبیتوں نے صہیونیوں کو اپنے مقصد میں کامیاب کردیا :

 

چاک کر دی ترک ناداں نے خلافت کی قبا

سادگی مسلم کی دیکھ ، اوروں کی عیاری بھی دیکھ

صورت آئینہ سب کچھ دیکھ اور خاموش رہ

شورش امروز میں محو سرود دوش رہ..

The Ottoman Empire |
(سلطنتِ عثمانیہ مختصر تاریخ (حصّہ دوئم
Urdu Article By
Hafiz Ifrahim
Writer

The Ottoman Empire | (سلطنتِ عثمانیہ مختصر تاریخ (حصّہ دوئم

More from
All About Islam

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
Distancing from Islam | اللہ سے دوری
24Sep

Distancing from Islam | اللہ سے دوری

1+ Distancing From Islam اللہ سے دوری Distancing From Islam | Urdu Article | By Khaliqa Jameel | آج کل ڈپریشن ہر جگہ عام ہے۔آخر کیوں؟؟؟کبھی آپ نے وجہ جاننے

Sadat Karbala | سادات کربلا

1+ Sadat Karbala سادات کربلا Sadat Karbala | Urdu Article | By Mubarak Chishti | کراچی میں کچھ دنوں سے عظمت صحابہ کی ریلی کی چل رہی تھی اور مجھے

Waqia E Karbala – Nawasa e Nabi s.a.w Hussain bin Ali | آلِ رسول ﷺ
30Aug

Waqia E Karbala – Nawasa e Nabi s.a.w Hussain bin Ali | آلِ رسول ﷺ

3+ Waqia E Karbala – Nawasa E Nabi S.A.W Hussain Bin Ali آلِ رسول ﷺ Waqia E Karbala – Nawasa E Nabi S.A.W Hussain Bin Ali | By Ayesha Siddique

The difference between Islamic and Western society | اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق
28Aug

The difference between Islamic and Western society | اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق

1+ The Difference Between Islamic and Western Society اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق The Difference Between Islamic and Western Society | By Amber Fatima | ، ثقافت، نظریات، مکالات اور

Youm-e-Shahadat Hazrat Umar-e-Farooq [RadhiAllahu Anhu] | یکم محرم الحرام یوم شہادت
17Aug

Youm-e-Shahadat Hazrat Umar-e-Farooq [RadhiAllahu Anhu] | یکم محرم الحرام یوم شہادت

2+ Youm-E-Shahadat Hazrat Umar-E-Farooq [RadhiAllahu Anhu] یکم محرم الحرام یوم شہادت Youm-E-Shahadat Hazrat Umar-E-Farooq [RadhiAllahu Anhu] |By Hafiz Ifrahim | امیر المومنین ،خلیفۃ المسلمین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی

The Light of Iman | مصطفی (ﷺ) جان رحمت
30Jul

The Light of Iman | مصطفی (ﷺ) جان رحمت

3+ The Light Of Iman مصطفی (ﷺ) جان رحمت The Light Of Iman | By Ayesha Siddique |  تیرے آگے یوں ہیں دبے،لچے فصحا عرب کے بڑے بڑے کوئی جانے

The Ottoman Empire | (سلطنتِ عثمانیہ مختصر تاریخ (حصّہ دوئم

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

1+

What are your Thought's ..???