Untold Storiess
Edit
The Criminal

The Criminal (Part 2) | مجرم

3+
The Criminal

The Criminal (Part 2)

مجرم

The Criminal (Part 2) | By Hafiz Ifrahim        کیاآج تم نے اسے فجر کی نماز کے لیے جگایا تھا ؟

مجھے یاد آیا میں اس وجہ سے اسے فجر کے وقت نہیں جگاتی تھی کہ اس کی نیند خراب ہو جائے گی ۔۔۔میں خاموش ہوئی تو اس نے مجھ سے کہا

۔یہی تو میں کہہ رہا ہوں تم پرورش کررہی ہو تربیت نہیں کررہی ہو ۔

تمہارے گھر میں ایک مجرم رہے رہاہے اور تم ایک مجرم کی پرورش کررہی ہو ۔۔۔آواز کی شدت کچھ بڑھ چکی تھی ۔

لیکن کیا نماز نہ پڑھنا جرم ہے ؟؟؟ میں نے منمناتے ہوئے پوچھا۔

ہاں جرم ہے اور کتنا بڑا جرم ہے معلوم ہے ؟ قرآن بیان کرتا ہے ۔

Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

The Criminal (Part 1) | مجرم

 

فِیْ جَنّٰتٍﰈ یَتَسَآءَلُوْنَۙ(۴۰) عَنِ الْمُجْرِمِیْنَۙ(۴۱) مَاسلَكَكُمْ فِیْ سَقَرَ(۴۲) قَالُوْا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّیْنَۙ(۴۳) مدثر

باغوں میں ہوں گے ۔وہ پوچھ رہے ہوں گے ۔مجرموں سے۔کون سی چیزتمہیں دوزخ میں لے گئی؟وہ کہیں گے:ہم نمازیوں میں سے نہیں تھے ۔

اور تمہیں معلوم ہے یہ جہنم کیسی ہے ؟اس کے درواغہ کیسے ہیں ؟قرآن بیان کررہاہے۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاسقَرُؕ(۲۷) لَا تُبْقِیْ وَ لَا تَذَرُۚ(۲۸) لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِۚۖ(۲۹) عَلَیْهَا تِسْعَةَ عَشَرَؕ(۳۰)

اور تمہیں کیا معلوم کہ دوزخ کیا ہے؟ نہ باقی رہنے دے گی اور نہ چھوڑے گی ۔آدمی کی کھال جلا دینے والی ہے ۔اس پر اُنیس داروغہ ہیں ۔

اور یہ حکم بھی نہیں ٹالتے اللہ تعالیٰ کا قرآن بیان کررہاہے ۔۔۔پہلے ہی تنبیہہ کررہاہے ۔۔۔پہلے ہی وارننگ دے رہاہے ۔

یٰاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا قُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ اَهْلِیْكُمْ نَارًا وَّ قُوْدُهَا النَّاسُ وَ الْحِجَارَةُ عَلَیْهَا مَلٰٓىٕكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ القرآن6:66

اے ایمان والو!اپنی جانوں اور اپنے گھر والوں کواس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن آدمی اور پتھر ہیں ،اس پر سختی کرنے والے، طاقتور فرشتے مقرر ہیں جو اللّٰہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اور وہی کرتے ہیں جو انہیں حکم دیا جاتا ہے۔

یہ جہنم کیسی ہے ؟ اس کا عذاب کیسا ہے ؟قرآن بیان کررہاہے ۔

’’اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَاسوْفَ نُصْلِیْهِمْ نَارًاؕ-كُلَّمَا نَضِجَتْ جُلُوْدُهُمْ بَدَّلْنٰهُمْ جُلُوْدًا غَیْرَهَا لِیَذُوْقُوا الْعَذَابَؕ-اِنَّ اللّٰهَ كَانَ عَزِیْزًا حَكِیْمًا‘‘(النساء:۵۶)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: بیشک وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیتوں کا انکار کیا عنقریب ہم ان کو آگ میں داخل کریں گے۔ جب کبھی ان کی کھالیں خوب جل جائیں گی توہم ان کی کھالوں کو دوسری کھالوں سے بدل دیں گے کہ عذاب کا مزہ چکھ لیں ۔ بیشک اللّٰہ زبردست ہے، حکمت والا ہے۔

اور ارشاد فرمایا:

’’اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلظّٰلِمِیْنَ نَارًاۙ-اَحَاطَ بِهِمْ سُرَادِقُهَاؕ-وَ اِنْ یَّسْتَغِیْثُوْا یُغَاثُوْا بِمَآءٍ كَالْمُهْلِ یَشْوِی الْوُجُوْهَؕ-بِئْسَ الشَّرَابُؕ-وَ سَآءَتْ مُرْتَفَقًا‘‘(کہف:۲۹)

ترجمۂ کنزُالعِرفان: بیشک ہم نے ظالموں کے لیے وہ آگ تیار کر رکھی ہے جس کی دیواریں انہیں گھیر لیں گی اور اگروہ پانی کے لیے فریاد کریں تو ان کی فریاد اس پانی سے پوری کی جائے گی جو پگھلائے ہوئے تانبے کی طرح ہوگا جو اُن کے منہ کوبھون دے گا۔ کیا ہی برا پینا اور دوزخ کیا ہی بری ٹھہرنے کی جگہ ہے۔

آواز سُن کر میں لرز رہی تھی ۔۔۔۔ اور سوچ رہی تھی میں تو واقعی اپنے بچے کی پرورش کررہی ہوں تربیت نہیں کررہی اور پروش تو جانور بھی کر لیتے ہیں ۔۔۔

سوچو! آواز ایک مرتبہ پھر سُنائی دی ۔

کل قیامت کے دن میدان حشر میں جہنم کے فرشتے تمہارے بیٹے او ربیٹی کو مجرموں کی طرح لے جا رہے ہوں گے تو کیا روک سکو گی ؟

نہیں نا!!!

تم کہو گی انہیں چھوڑ دو بالکل ویسے ہی منت سماجت کرو گی جیسے ریحان ٹی ٹی کی ماں داروغہ (تھانیدار) سے کررہی تھی ۔

پھر سوچو حشر کا منظر سب کو اپنی اپنی پڑی ہو گی کیسی ذلت و رسوائی ہو گی ۔۔۔

آواز کیا تھی لمحے بھر میں ، میں ریحان ٹی ٹی والے کی ماں کے برابر میں کھڑی ہو چکی تھی ۔

آواز مسلسل گونج رہی تھی ۔

آج اگر تمہارے بیٹے کا انٹر ویو ہو تو تم اس کو فورا اٹھا دیتی ہو ۔۔۔۔اس کی نیند کا خیال نہیں آتا ۔

اس کو اسکول سے لے کر کالج تک اور پھر یونیورسٹی تک اور یہاں تک کہ آفس جانے کے لیے بھی جگا دیتی ہو اس دن بھی تمہیں اس کی نیند کا خیال نہیں آتا کیوں کہ تمہیں معلوم ہے تعلیم میں اس کا اچھامستقبل پوشیدہ ہے ۔۔۔

جب اس کی جاب لگی تمہیں اس دن بھی اس کی نیند کا خیال نہیں آیا کہ روزی کمانے کا معاملہ جو ہے ۔۔۔۔

لیکن جب مؤذن نے حئی علی الفلاح کی آوا ز لگائی کہ آؤ بھلائی کی طرف تو تم نے سنی ان سنی کر دی ۔۔۔

میری آنکھوں میں آنسو تھے اور میں عہد کررہی تھی ۔۔

میں اب اپنے بچوں کو پانچ وقت کا نمازی بناؤں گی تاکہ کل میری اولاد جہنم کی آگ میں نہ جلے ۔۔۔اسے جہنم کے داروغہ پکڑ کرنہ لے جائیں جہنم کی طرف ۔۔۔۔

*پیارے دوستو* !

آپ کو معلوم ہو گیا نا جہنم میں جانے کا ایک بڑا سبب نماز نہ پڑ ھنا بھی ہے ۔اور کل قیامت کے دن ایسا نہ ہو کہ آپ کی وجہ سے آپ کے والدین رسوا ہوں اس لیے آج ہی اپنی مما سے کہہ دیجیے کہ صبح فجر میں وہ آپ کو لازمی جگائیں اور آپ نے پانچوں وقت کی نماز پڑ ھنی ہے۔

ختم شدہ 

The Criminal (Part 2) | مجرم
Urdu Article By
Hafiz Ifrahim
Writer

The Criminal (Part 2) | مجرم

More from
All About Islam

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
Distancing from Islam | اللہ سے دوری
24Sep

Distancing from Islam | اللہ سے دوری

1+ Distancing From Islam اللہ سے دوری Distancing From Islam | Urdu Article | By Khaliqa Jameel | آج کل ڈپریشن ہر جگہ عام ہے۔آخر کیوں؟؟؟کبھی آپ نے وجہ جاننے

Sadat Karbala | سادات کربلا

1+ Sadat Karbala سادات کربلا Sadat Karbala | Urdu Article | By Mubarak Chishti | کراچی میں کچھ دنوں سے عظمت صحابہ کی ریلی کی چل رہی تھی اور مجھے

Waqia E Karbala – Nawasa e Nabi s.a.w Hussain bin Ali | آلِ رسول ﷺ
30Aug

Waqia E Karbala – Nawasa e Nabi s.a.w Hussain bin Ali | آلِ رسول ﷺ

3+ Waqia E Karbala – Nawasa E Nabi S.A.W Hussain Bin Ali آلِ رسول ﷺ Waqia E Karbala – Nawasa E Nabi S.A.W Hussain Bin Ali | By Ayesha Siddique

The difference between Islamic and Western society | اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق
28Aug

The difference between Islamic and Western society | اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق

1+ The Difference Between Islamic and Western Society اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق The Difference Between Islamic and Western Society | By Amber Fatima | ، ثقافت، نظریات، مکالات اور

Youm-e-Shahadat Hazrat Umar-e-Farooq [RadhiAllahu Anhu] | یکم محرم الحرام یوم شہادت
17Aug

Youm-e-Shahadat Hazrat Umar-e-Farooq [RadhiAllahu Anhu] | یکم محرم الحرام یوم شہادت

2+ Youm-E-Shahadat Hazrat Umar-E-Farooq [RadhiAllahu Anhu] یکم محرم الحرام یوم شہادت Youm-E-Shahadat Hazrat Umar-E-Farooq [RadhiAllahu Anhu] |By Hafiz Ifrahim | امیر المومنین ،خلیفۃ المسلمین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی

The Light of Iman | مصطفی (ﷺ) جان رحمت
30Jul

The Light of Iman | مصطفی (ﷺ) جان رحمت

3+ The Light Of Iman مصطفی (ﷺ) جان رحمت The Light Of Iman | By Ayesha Siddique |  تیرے آگے یوں ہیں دبے،لچے فصحا عرب کے بڑے بڑے کوئی جانے

The Criminal (Part 2) | مجرم

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

3+

What are your Thought's ..???