Untold Storiess
Distancing From Islam

Distancing from Islam | اللہ سے دوری

1+
Distancing From Islam

Distancing From Islam

اللہ سے دوری

Distancing From Islam | Urdu Article | By Khaliqa Jameel | آج کل ڈپریشن ہر جگہ عام ہے۔آخر کیوں؟؟؟کبھی آپ نے وجہ جاننے کی کوشش کی ہے؟کیونکہ ہم سب کے پاس وقت ہی نہیں ہے کہ ہم خود کو جانچ سکیں۔خود میں چھپی محرومیاں کا علاج تلاش کر سکیں۔ڈپریشن کی بڑی وجہ سب سے اعلیٰ بننے کی ریس ہے جس میں ہر کوئی شامل تو ہو جاتا ہے لیکن راستے میں کچھ لوگ تھک ہار کر پیچھے ره جاتے ہیں۔اور پھر اپنی ناکامی کا رونا روتے رہتے ہیں۔پھر اچانک سے انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ہم تو ڈپریشن کا شکار ہو گئے ہیں۔اور ہمیں علاج کی ضرورت ہے۔

ڈپریشن کے علاج کے لیے ہم “ماہر نفسیات” کے پاس دوڑے چلے جاتے ہیں۔ہمیں لگتا ہے اس سے بہتر کوئی ہمارا علاج نہیں کر سکتا۔مگر اوپر جو ذات بیٹھی ہے کیا اس سے بہتر “ماہر نفسیات” ہمیں پوری دنیا میں کہیں مل سکتا ہے؟زیادہ تر کا جواب نہیں ہو گا۔کیونکہ اللہ کی ذات سے بہتر کوئی نہیں۔اور اُس کے کلام سے بہتر دوا بھی ہمیں کہیں نہیں ملے گی۔

لیکن ہم موسیقی کو اپنے مرض کی دوا سمجھنے لگتے ہیں۔اور آج کل تو میوزک سننے کی طرف ہمارا رجحان بہت بڑھ گیا ہے۔اکثر لوگ جب اُداس ہوتے ہیں تو دکھی اسٹیٹس لگاتے ہیں۔ایسا کرنے سے اُنہیں دلی سکون ملتا ہے اور کہیں نہ کہیں شیطان اُنہیں یہ یقین دلانے میں کامیاب ہو جاتا ہے کہ یہ میوزک تو بنا ہی ان کے لیے ہے۔پھر رفتہ رفتہ وہ مایوسی کے دلدل میں دھنستے چلے جاتے ہیں۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، مایوسی کفر ہے۔ پھر بھی ہم اس کو ترجیح دیتے ہیں۔

Depression, Physicist, Physiologist,  Todaypk, daily Pakistan, today.pk, dailypakistan, bbc urdu Pakistan, e sahulat, today pk, jang.com.pk, jang breaking news, daily jang latest news,

dawn news urdu, daily express urdu, urdu news paper, the news urdu, articles, qaumi akhbar, urdu columns, pak urdu news, daily express (urdu newspaper), jang akhbar, daily express urdu newspaper, hamid mir column, express urdu newspaper, urdu writing online, pak news urdu, daily urdu columns, urdu news point,

Distancing From Islam | اللہ سے دوری

جب مایوسی دل میں ڈیرہ جما لیتی ہے تو ایسے لوگوں کا رویہ بھی دن بہ دن بدتر ہوتا جاتا ہے۔ایسے میں وہ اپنے گھر والوں سے بھی دور ہو جاتے ہیں۔انہیں اگنور کرنے لگتے ہیں۔گویا اپنی شخصیت میں گم ہو کے رہنے کو زیادہ ترجیح دینے لگتے ہیں جس سے سکون غائب ہو جاتا ہے۔اور شیطان حاوی ہونے لگتا ہے۔تنہائی انہیں زیادہ سکون پرور لگتی ہے۔

حالانکہ سکون تو ہمیں رب کے کلام سے بھی مل سکتا ہے۔اُداس لمہوں میں اگر ہم تلاوت سن لیں تو اُداسی ختم ہو جاتی ہے موسیقی وقتی طور پر تو ہمارا دکھ شاید کم کر دے مگر گناہوں کی فہرست لمبی ضرور کر دے گی۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک حدیث کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ

گانا دِل میں ایسے نفاق پیدا کرتا ہے جیسے پانی کھیتی کو سیراب کرتا ہے۔

تو ہم کیوں وہ کام کریں جس سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے۔آج ہماری زندگیوں میں سکون نہیں ہے۔وجہ ایک ہی ہے۔دین سے دوری۔

ہم اللہ اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے راستے کو چھوڑ کر شیطان کے بتائے راستے پر چل پڑے ہیں۔جس کی وجہ سے گناہ بڑھتے جا رہے ہیں۔برائیاں عام ہو رہی ہیں۔اور ہمیں یہ احساس تک نہیں ہوتا کہ ہم کچھ غلط کر رہے ہیں۔بہت سے لوگوں کو شاید یہ باتیں عجیب لگیں گی مگر کہیں نہ کہیں حقیقت یہی ہے۔

میوزک سے چھٹکارا پانا مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں۔اگر ہم خود کو یہ باور کروا لیں کہ میوزک اللہ کو نا پسند ہے تو میرا نہیں خیال کہ ہم میوزک کو سننا چاہیں گے۔جب بھی شیطان آپ کو ورغلائے تو خود کو یہ حدیث یاد دلائیں:

بےشک، آپ کبھی بھی اللہ تعالیٰ کی خاطر کوئی چیز نہیں چھوڑیں گے مگر یہ کہ اللہ آپ کو اس کی جگہ کچھ اور بہتر عطا فرما دے گا۔ (مسند احمد| صحیح)

خود کو یہ بتائیں کہ “اللہ آپ کو دیکھ رہا ہے”۔آج سے یہ عہد کر لیں کہ میوزک سے بچنا ہے۔جہاں تک ممکن ہو سکے اسے اگنور کرنا ہے۔تو اِن شاء اللہ جلد ہی ہم اس گناہ سے بچ جائیں گے۔اور ڈپریشن جیسی بیماری بھی اس وقت دور ہو جائے گی جب ہم اللہ کی رضا حاصل کرلیں گے۔(ان شاء اللہ)

Distancing From Islam | اللہ سے دوری
Urdu Article By
Khaliqa Jameel
Writer

Distancing From Islam | اللہ سے دوری

More from
All About Islam

Click the tabs blow to cheek the latest articles in the same catagory

The Stories Within
Distancing from Islam | اللہ سے دوری
24Sep

Distancing from Islam | اللہ سے دوری

1+ Distancing From Islam اللہ سے دوری Distancing From Islam | Urdu Article | By Khaliqa Jameel | آج کل ڈپریشن ہر جگہ عام ہے۔آخر کیوں؟؟؟کبھی آپ نے وجہ جاننے

Sadat Karbala | سادات کربلا

1+ Sadat Karbala سادات کربلا Sadat Karbala | Urdu Article | By Mubarak Chishti | کراچی میں کچھ دنوں سے عظمت صحابہ کی ریلی کی چل رہی تھی اور مجھے

Waqia E Karbala – Nawasa e Nabi s.a.w Hussain bin Ali | آلِ رسول ﷺ
30Aug

Waqia E Karbala – Nawasa e Nabi s.a.w Hussain bin Ali | آلِ رسول ﷺ

3+ Waqia E Karbala – Nawasa E Nabi S.A.W Hussain Bin Ali آلِ رسول ﷺ Waqia E Karbala – Nawasa E Nabi S.A.W Hussain Bin Ali | By Ayesha Siddique

The difference between Islamic and Western society | اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق
28Aug

The difference between Islamic and Western society | اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق

1+ The Difference Between Islamic and Western Society اسلامی اور مغربی معاشرے کا فرق The Difference Between Islamic and Western Society | By Amber Fatima | ، ثقافت، نظریات، مکالات اور

Youm-e-Shahadat Hazrat Umar-e-Farooq [RadhiAllahu Anhu] | یکم محرم الحرام یوم شہادت
17Aug

Youm-e-Shahadat Hazrat Umar-e-Farooq [RadhiAllahu Anhu] | یکم محرم الحرام یوم شہادت

2+ Youm-E-Shahadat Hazrat Umar-E-Farooq [RadhiAllahu Anhu] یکم محرم الحرام یوم شہادت Youm-E-Shahadat Hazrat Umar-E-Farooq [RadhiAllahu Anhu] |By Hafiz Ifrahim | امیر المومنین ،خلیفۃ المسلمین حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی

The Light of Iman | مصطفی (ﷺ) جان رحمت
30Jul

The Light of Iman | مصطفی (ﷺ) جان رحمت

3+ The Light Of Iman مصطفی (ﷺ) جان رحمت The Light Of Iman | By Ayesha Siddique |  تیرے آگے یوں ہیں دبے،لچے فصحا عرب کے بڑے بڑے کوئی جانے

Distancing From Islam | اللہ سے دوری

Cheek out the Latest Updates from Untold Storiess:

1+

What are your Thought's ..???