# TrendingDisabled Society | اپاہج سماجWomen Times | ویمن ٹائمز
Trending

Alif VS Mere Paas Tum Ho | ”الف“ اور ”میرے پاس تم ہو

Entertainment is only about Love Storiess

Untold Highlights
  • Our Drama Industry is Filled with deception and Westerns Culture
  • We have not only forgotten Islam but also our cultural heritage
  • The most interesting part is that people also enjoy the lavishes of western culture.

(Alif VS Mere Paas Tum Ho | ”الف“ اور ”میرے پاس تم ہو)-میں اس بات پر حیرت زدہ ہوں کہ لوگ کس طرح ایک انتہائی اعلی معیار کےڈرامے “الف“ جسکی کہانی سے لے کر ڈاٸیلاگ تک ہر چیز عشقِ حقیقی کی مکمل عکاسی کرتی ہے وہ بھی انتہاٸی منفرد انداز میں ،ایسے ڈرامے کو چھوڑ کر پوری قوم وہی گھسی پٹی عشق وعاشقی والی کہانی جسے ”میرے پاس تم ہو“ کانام دیا گیا ہے اسکے پیچھے بھاگ رہی ہے۔یہ ہماری قوم کی پستی کی سب سے بڑی نشانی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم خود فتنا ہیں اور ہم خود اپنے معاشرے میں شیطانیت پیدا کر رہے ہیں۔مجھے ڈر ہے کہ کہیں ہم دو ٹکے کے ڈاٸیلاگ کے پیچھے بھاگتے بھاگتے اپنی حیثیت بھی دو ٹکے کی نہ کر بیٹھیں۔جب” الف“ جیسےشاہکار ڈرامے کا آغاز تھا مجھے لگا سب سے بہترین ڈرامہ یہی قرار پاۓ گا کیونکہ اس میں حقیقتاً روحانیت سے جڑی باتیں تھیں۔مگر حقیقت کچھ اور نکلی اس ڈرامے کے سب سے بھٹکے ہوٸے کردار کی الف تو سیدھی ہو جاٸے گی مگر ہم بھٹکے ہوٶں کا کیا ہو گا۔  جس قوم کا انتخاب ایک دو ٹکے کاڈرامہ ہو ہم اس قوم سے کیسے کسی اعلیٰ معیار کے انتخاب کی امید رکھ سکتے ہیں۔بہت عرصے بعد انسان کے اللہ سے تعلق پر ایک ایسا شاہکار ٹی وی سکرین پر دکھایا گیاھے مگر افسوس ہم اس کی قدر نہیں کر رہے ہم اسے سمجھ نہیں رہے۔ محض اس لیے کہ ہماری سوچ ساس بہو طلاق شادی جیسے دنیاوی مساٸل سے نکل ہی نہیں رہی ہماری پسندیدگی کامعیار ہی محض عشق وعاشقی رہ گیا ہے۔  اور عشق و عاشقی بھی وہ جسک تعلق دنیاوی محبوب سے ہو۔

Alif Vs Mere Pass Tum Ho

Alif VS Mere Paas Tum Ho | ”الف“ اور ”میرے پاس تم ہو

ہم اس ڈرامے میں موجود ایک ایسے کردار کے لیے تو رو رہے ہیں جو اسلام کے قوانین کے خلاف جا کر طلاق شدہ بیوی سے دوبارہ صلاح کی نیت سے گھر سے نکلتا ہے اور مر جاتا ہے۔ مگر افسوس ہم الف ڈرامے کے ناقابلِ فراموش کردارعبدالاعلیٰ صاحب کی موت  کا کہیںزکر بھی نہیں کرتے جنہوں نے سب سے زیادہ اسلام کی بات کی پورے ڈرامے میں۔ سوال یہ ہے کہ آخر کیا تھا ”میرے پاس تم ہو“ ڈرامے میں جسکو سینیما گھروں کی زینت بنایا گیا؟ اور آخر کیا نہیں ہے ”الف” ڑرامے میں کہ وہ ہمارے گھروں کی زینت نہ بنے؟اگر اس میں عشق تھا تو ”الف“ میں عشقِ حقیقی ہے اگراس میر روح کا رشتہ تھا تو الف میں روحانیت کا رشتہ ہے وہ بھی رب سے اور یقین کریں رب اپنے بندے سے بے وفاٸی نہیں کرتا۔مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس  ساس بہو ، طلاق، بے وفائی،  گھر سے بھاگنے جیسے سستے موضوعات سے نکلنے کے لیے اگلے 10 ، 15 سال کی ضرورت ہوگی۔ وہ بھی اس صورت میں اگر ”الف“ جیسے بہترین نمونے پیش کیے جاتے رہے۔ وگرنہ اس بات میں شک کی کوٸی گنجاٸش نہیں کہ ہم گمراہی کے ایسے تالاب کے دہانے پر کھڑے ہوں گے جس سے  واپسی ناممکن ہو گی اور ہمارا ڈوبنا ہی مقدر بنے گا۔اور

الف بس حرف نہیں، یہ ظرف ہے کمال کا

ابتدا جہان کی جواب ہر سوال کا

Alif VS Mere Paas Tum Ho | ”الف“ اور ”میرے پاس تم ہو

Mehar Fatima (editor)

The Reality behind the serials of Pakistan’s drama Industry.

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

One Comment

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.