- This article is for the brave souls of Pakistani Shaheen's and Soldiers.
- A review on Abhinandan_Hospitality ny Pakistan army.
- Pakistan army and Abhinandan_Hospitality.
(Abhinandan_Hospitality by Pakistan — ابھی نندن کی میزبانی)-27 فروری پاکستانی تاریخ کا ایک ایسا یاد گار دن جسکو بچہ بچہ جانتا ہے اور اس دن ہونے والے واقعے کو پوری قوم تا حیات یاد رکھے گی۔ویسے تو ہمارے پاک فوج کے کئی عظیم کارنامے ہیں جوہم کبھی بھلا نہیں سکتے لیکن یہ ایک کارنامہ ایسا ہے جسے تاریخ ہمیشہ سنہری حروف سے درج کرے گی اور یہ ورق بار بار دہرایا جائے گا۔یہی وہ دن تھا جب ہماری زندہ دل پاک فوج نے دشمن کو انکے سفاک ارادوں میں ناکام کیا تھا۔یہی وہ دن تھا جب ہندوستان کو پھر سے اپنے گھٹا ارادوں کی وجہ سے منہ کی کھانی پڑی تھی۔ اور یہی وہ دن تھا جب ہماری فوج نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا تھا کہ وہ اپنی ریاست کی طرف اٹھنے والی ہر اس آنکھ کو اندھا کر دیں گے جو غلط نیت سے اٹھے گی۔ اور یہی وہ دن ہے جسے تاریخ “سرپرائز ڈے” کے طور پرمناتی رہے گی۔ اب دشمن کا سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان دشمنوں کے جارہانہ عزائم کا جواب دے گا۔سب سے پہلے ہندوستانی فوج نے 25’26 فروری کی درمیانی شب 3 بجے سے ساڑھے تین بجے کے قریب بھارتی طیاروں نے تین مقامات سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی جن میں سے دو مقامات سیالکوٹ، بہاولپور پر پاک فضائیہ نے ان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی تاہم آزاد کشمیر کی طرف سے بھارتی طیارے اندر کی طرف آئے جنہیں پاک فضائیہ کے طیاروں نے روکا جس پر بھارتی طیارے اپنے ‘پے لوڈ’ گراکر واپس بھاگ گئے۔پاکستان نے اس واقعے کی شدید مزمت کی لیکن ہندوستان پھر بھی بعض نہیں آیا اور 27 فروری کو انکے دو طیاروں نے دوبارہ لائن آف کنٹرول کی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن اس سرزمین پاک کے لخت جگر پہلے سے تیار تھے اور انہوں نے دشمنوں کے تیاروں کو وہیں مار گرایا جس میں سے ایک تیارہ جموں کشمیر جبکہ دوسرا آزاد کشمیر کی حدود میں گرا۔آزاد کشمیر میں گرنے والے تیارے میں موجود ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پہلے تو وہاں کے عام شہریوں نے ہی چھٹی کا دودہ یاد دلا دیا اور ابھی نندن کو اس قدر مارا کہ اسکا چہرہ لہو سے بھر گیا۔ اور اسکی ساری بہادری خون میں بہ گئی۔ اس وقت اگر پاک فوج وہاں نہ پہنچتی تو شہری ابھی نندن کی اس گستاخی کے بدلے اسے موت کے گھاٹ پہنچا دیتے۔ پاک فوج اسے وہاں سے لے گئی اور اسکی خوب خاطر داری کی جوتوں سے نہیں بلکہ کھانے پینے سے۔ جسکی تعریف وہ خود بھی چائے پیتے ہوئے کرتا نظر آتا ہے کہ
Abhinandan_Hospitality by Pakistan — ابھی نندن کی میزبانی
“(the tea was fantastic)
اسکے بعد 1 مارچ کو اسے صحیح صلامت انڈیا کے حوالے کر دیا جس سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اسی امن کا پیغام دینے کے کے لیے اسے رہا کیا گیا تھا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ابھی نندن نے بہت ہمت دکھائی پاکستان کی ایل او سی کراس کر کہ لیکن وہ یہ بھول گیا کہ اسکی ہمت ہماری آرمی کی ہمت کے آگے دھول چاٹٹی ہے۔ الحمداللہ ہمارے پاس ایک ایسی فوج ہے جو دشمنوں کا سامنا شہادت کے جذبے سے کرتی ہے وہ کبھی دشمنوں کو ان جے سفاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انشااللہ۔۔
میں چپ تھا کہ برباد نہ ہو جائے گلشن کا سکوں
نادان یہ سمجھ بیٹھے کہ مجھ میں قوت للکار نہیں۔
Abhinandan_Hospitality by Pakistan — ابھی نندن کی میزبانی
Mehar Fatima (editor)Urdu Article | Untold Stories | about Abhinandan_Hospitality.