Disabled Society | اپاہج سماج

A Silent Voice | خاموشی

why some people are so silent.

Untold Highlights
  • Silence is so freaking loud.
  • My personal hobbies are reading, listening to music, and silence.”
  • He who does not understand your silence will probably not understand your words.

(A Silent Voice | خاموشی)

 خاموشی کیا ہے ؟

خاموشی ایک ایسی عبادت ہے جسے فرشتہ لکھ نہیں سکتا،شیطان اسے بگاڑ نہیں سکتا اور کوئی بھی اسے جان نہیں سکتا ۔ اسکو لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ فالتو نا بولیں، خاموشی سے سنتے رہیں تو اس میں آپ کا کیا جاتا ہے 

A Silent Voice | خاموشی

 ٹھیک ہے اگر آپ صحیح ہیں اور پھر بھی آپکو باتیں سننی پڑ رہیں ہیں تو بھی آپ خاموشی اختیار کریں اور اگر آپکو صحیح ہونے کے باوجود لوگوں کی باتیں سننا پڑ رہیں ہیں تو بھی آپ آج صبر کریں کل کو سچ سامنے آ ہی جائے گا، آپ صرف اس وقت بولیں جب آپکو بولنے کی ضرورت ہو ، جب کوئی آپ سے کچھ پوچھے آپ تب بولیں اور سچ بولیں ۔ ایک ضروری بات ہمیشہ یاد رکھیں اگر آپ نے خاموشی اختیار کر بھی لی ہے تو اس قدر بھی خاموش نہ ہو کہ آپکے گھر والے اور دوست احباب پریشان ہو جائیں ۔

ہم خاموشی کا راستہ تب ہی اختیار کرتے ہیں جب ہم بول بول کے تھک جاتے ہیں ، جب کوئی بھی ہماری بات نہیں سنتا بلکہ سننا ہی نہیں چاہتا تو آپکو احساس ہوتا ہو گا کہ میں بولے جا رہا ہوں لیکن یہ ہے کہ سنتا ہی نہیں ۔ اور تب آپ کو اللہ یاد آتا ہے تب آپ سب کچھ یاد کر کے اپنے اللہ کے سامنے روتے ہیں گڑگڑاتے ہیں کہ اے میرے اللہ اب تو ہی ہے جو میری سن سکتا ہے تو ہی ہے جو ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہے بس اب تو ہی میرا اپنا ہے ۔ یہ وہ مقام ہے جہاں ساری چیزیں اللہ کے سپرد کر دی جاتی ہیں کیونکہ اس لمحے کی تکلیف اور اذیت کا اندازہ اللہ کے سوا کوئی نہیں کر سکتا ۔

اور لوگوں سے ویسے بھی کوئی توقع نہیں رکھنی چاہیے لوگ تو اپنے عیب چھپانے کے کے لیے دوسروں پر الزام اور تہمت لگا دیتے ہیں یہ تو بس اللہ ہی ہے جو ہر ایک انسان کے عیبوں پر پردہ ڈالتا ہے شکر کریں کہ انسان خدا نہیں ہے ورنہ نا یہ کائنات رہتی نا کوئی انسان ۔

خاموشی ایک بہت بڑی چیز ہے اگر آپ اسکو سمجھ جائیں تو آپکی زندگی کی آدھی مشکلات حل      ہونا شروع ہو جائیں گی . انشاءاللہ 

A Silent Voice | خاموشی


Saima Sahar
Writer

Urdu Article | Untold Stories | About

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.