Bitter Truth | تلخ حقیقت

A New Beginning | نئی شروعات

My frist day at college

Untold Highlights
  • We always love and miss our college day.
  • My first day at college.
  • Some excited things about new beginning in life.

(A New Beginning | نئی شروعات)-

آج کا دن باقی دنوں سے ذرا ہٹ کے تھا___پر جوش،چمکیلا،پر کشش،پر عزم___فجر کی نماز کا سکوں روح کو پاک کرتی ہے ،ہلکی ہلکی نکلتی سورج کی کرنیں،سناٹے کو چیرتی پرندوں کی آوازیں__صبح میں پھیلی خنکی جو ذہن کو تروتازگی بخش رہی تھی_آج میرا کالج میں پہلا دن تھا_جانے کیا ہونے والا تھا__انہی سب سوچوں میں الجھی میں بس اسٹاپ تک گئی _اسٹاپ سے کالج تک کے سفر میں،میں چپ چاپ بیٹھی جانے کیوں زندگی کا موازنہ اس چلتی گاڑی سے کرنے لگی۔

مجھے زندگی بلکل اس گاڑی کی مانند لگی _بھاگتی ہوئی،جسیے یہ گاڑی مسلسل چلتی ہے اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے زندگی بھی ایسے ہی چلتی ہے،راستے میں دور کہیں آپ کو کوئی خوبصورت منظر کوئی دلکش نظارے نظر آتے ہیں،آپ اس منظر کو رک کر دیکھنا چاہتے ہیں،دور کہیں خوب صورت پہاڑ نظر آتے ہیں تو آپ ان پہ چڑھنے کی خواہش کریں گے _ضروری تو نہیں کے آپ کی وہ خواہش پوری ہو _ اور اگر آپ اس خواہش کے پیچھے بھاگے گے اور ان پہاڑوں پہ چڑھنے کے لیے گاڑی رکنے کا انتظار کیے بنا کھڑکی سے کود کر کسی خواہش کو پانا چاہیں گے تو وہ آپ کی موت ہوگی _آپ کی خواہش آپ کی جان لے لے گی تو بلکل ایسے ہی زندگی میں جو کشش ہے وہ ہمیں اپنی طرف کھنچتی ہے تو ہم کھینچتے چلے جاتے ہیں اگر بے جا خواہش کو دل میں دبا کر آپ زندگی کا سفر جاری رکھتے ہیں تو آپ پر سکون سفر تہ کرتے ہیں اور خواہشوں کا غلام بن کر ذلیل ہونے کی بجاۓ کامیابی سے اپنی منزل پر پوھنچتے ہیں 

A New Beginning | نئی شروعات

سفر کے دوران اکثر کوئی کھائی یا گھڑا آ جانے کی وجہ سے گاڑی جھٹکے کھانے لگتی ہے تو یہ زندگی میں لوگوں کے رویوں کی مانند ہے لوگوں کی چھوٹی چھوٹی باتیں ہمیں دکھ دیتی ہیں لیکن یہ زندگی کی گاڑی ہے اسے چلتے رہنا چاہئے _ چلتی گاڑی کا اگر کوئی پہیا اتر جاۓ تو گاڑی وہیں رک تو نہیں جاتی بلکہ اسے جوڑ بھی لیا جاتا ہے ،اسی طرح رشتوں اور آپ سے جڑے انھیں پہیوں کی طرح انسانوں میں اگر کوئی غلط فہمیاں پیدا ہو جائیں تو انکو چھوڑ تو نہیں دینا چاہئے بلکہ غلط فہمیاں دور بھی کی جا سکتی ہیں اسی طرح تو سفر تہ ہوگا ،ورنہ پہیوں کے اتر جانے سے تو گاڑی نہیں چلے گی ناں ! 

  یوں پھر گاڑی کو کہیں نا کہیں تو رکنا ہی ہوتا ہے جسیے زندگی کو بھی کہیں کسی موڑ پہ ختم ہونا ہوتا ہے ۔۔۔اور پھر منزل پر پوھنچ کر اس گاڑی سے اترا جاتا ہے ___جسیے قبر میں اترا جاتا ہے اور اتر کر وہ کام کرنا ہوتا ہے جسکے لیے سفر شرو ع کیا تھا __اسی طرح زندگی کا بھی حساب دینا ہوتا ہے _انہی سوچوں میں گم تھی کے گاڑی میرے کالج کے سامنے رکی اور میں خود کو “best of luck ” کہتے ہوئے اتر گئی کیوں مجھے بھی تو میری منزل پہ پہنچنا ہے _نا !

A New Beginning | نئی شروعات

Kinza Batool (Writer)

Urdu Article | Untold Stories | about A new beginning.e

Untold Stories

We are an open source content providers for both Urdu and English readers and writers. We provide opportunity and a startup to those who inspires to become good writers. *Disclaimer: The contents of UntoldStoriess are the property of its contributors. They Share their views and opinion and have the right to withdraw their article at any time they deem necessary. US is not liable to pay for any content it is here to provide platform for free contribution and sharing with the world. Content creator discretion is recommended. Thankyou*

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button

Adblock Detected

Untold Storiess is a free to use platform where readers and writers alike can visit, share and contribute. We request you to kindly remove ad blocker to further access our website.