- The New Year Resolution for 2019-2020
- The Past Year review 2019
- What are the outcomes of last year resolution
- 2020 Resolution Plan and its Success Ratio
(19-20 کا فرق) — سنا ہے نیا سال آ گیا ہے۔۔مبارک ہو سب کوبہت بہت مبارک یہ نیا سال۔ مگر ایک بات تو بتاٸیں اس نٸے سال میں نیا کیا ہو گا سواٸےاسکے دو ہندسوں کے جو ١٩ سے ٢٠ میں تبدیل ہوٸے ہیں۔ غریب تو ویسے ہی مزدوری کیلٸے دھکے کھاٸے گا حاکم ہر سال کی طرح جھوٹے سچے وعدہ کرے گا، میرا مطلب ہےصرف جھوٹے وعدے جو کہ گزشتہ کٸی سالوں سے کٸے جا رہے ہیں۔ہاں نٸے سال میں روٹی اور مہنگی ہو گی یہ تبدیلی ضرور ہو گی۔ قیمتیں اور بڑھیں گی غریب کو اسکی غربت کا اور احساس دلایا جاٸے گا۔ ہاں مارننگ شوز میں نٸے سال کے حوالے سے دو چار دن تفریحی پروگرام دکھاۓجاٸیں گے لکھنے والے کو ایک اور عنوان ملے گا بولنے والوں کو ایک اور موضوع ملے گا مگر یہ کیا یہ بھی تو ہر سال ہی ہوتا ہے تو پھر اس نٸے سال میں نیا کیا ہے۔؟؟نیا سال محض ١٩،٢٠ کے فرق سے ہی آیا ہے۔ باقی نہ رنگ بدلے نہ ڈھنگ بدلے۔ بہت سے لوگ یہ عہد کریں گے کہ ہم اس سال پوری نمازیں پڑہیں گے لیکن یہ جوش بھی دو دن میں ختم ہو جاٸے گا۔ حکمران عہد کریں گے کہ غربت کا خاتمہ کر دیا جاٸے گا۔ غربت کا خاتمہ نہ کرو بس اس میں کمی ہی کر دو اس نٸے سال میں۔ دلوں کی نفرتیں ہی ختم کر دو اس نٸے سال میں۔ اپنی انا ٕ کو ہی مار دو اس نٸے سال میں۔ معصوم بچیوں کو حوس کا نشانہ بنانا ہی چھوڑ دو اس نٸے سال میں۔ اپنی درندگی ی ختم کر دو اس نٸے سال میں۔ اپنے ضرف کے ساتھ ساتھ اپنا دل بھی بڑا کر لو اس نٸے سال میں۔ہ
(19-20)انیس/بیس کا فرق
نہیں کر سکتے نہ ایسا پھر بس اتنا بتا دو کس چیز کی مبارک نٸے سال کی۔ بس ١٩ سے ٢٠ کا ہندسا بدلنے کی مبارک دیتے ہو۔ بس ١٩ سے ٢٠کے ہندسے مں تبدیل ہونے کیلٸے سینکڑوں مریضووں کو تکلیف دے کر آدھی رات کو آتش بازی کرتے ہو۔ کچھ خود کو بھی تو بدلو سال بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ سال تو ہزاروں آٸے اور گٸے سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ میں تبدیلی کتنی آٸی؟کیا نٸے سال میں بے گناہ لوگوں کو قتل نہیں کیا جاٸے گا کیا نٸے سال میں کوٸی ماں اپنے بیٹے کی جداٸی میں ماتم نہیں رچاٸے گی؟۔کیا نٸے سال میں کوٸی سیاستدان اپنےوعدے پورے کرے گا؟؟؟۔یہ تمام سوالات محض سوال ہی رہ جاٸیں گے اور اگلی بارپھر نٸے سال کی آمد پر یہی ڈرامہ رچاٸیا جاٸے گا۔ تاریخ بدلنے سے کچھ نہیں ہوتا خود کو بھی بدل کہ دیکھو۔ افسوس تو یہ کہ ١٩،٢٠ کا فرق بھی محض کیلنڈر کی حد تک ہی ہو گا نہ ہم بدلیں گے نہ سوچ ۔بدلے گی نہ سماج بدلے گا نہ سیاست بدلے گی نہ ریاست بدلے گی۔ اور شاعر کہتا ہے
نتیجہ پھر وہی ہو گا سنا ہے سال بدلے گا
پرندے پھر وہی ہوں گے شکاری جال بدلے گا
وہی حاکم وہی غربت ،وہی قاتل ، وہی غاصب
بتاؤ کتنے سالوں میں ہمارا حال بدلے گا
(19-20)انیس/بیس کا فرق
Mehar Fatima (Editor)انیس/بیس کا فرق–(19-20)